Tue, 08 Oct 2024 11:13:22
۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو شروع ہونےوالی غزہ جنگ میں اسرائیل نے بھلے ہی بزعم خود بڑی کامیابیاں حاصل کرلی ہوں مگر زمینی سطح پر جہاں وہ معاشی طور پر تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے وہیں عالمی سطح پر اس کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
View more
Mon, 07 Oct 2024 21:45:23
راہل گاندھی نے بی جےپی اور آر ایس ایس پر گوا کا فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے زعفرانی پارٹی اور سنگھ پریوار کو متنبہ کیا کہ انہیں اس کی کھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی۔ واضح رہے کہ گوا کے عیسائی راہب سینٹ فرانسیس زیویئرس کے تعلق سے آر ایس ایس کے سابق لیڈر سبھاش ویلنگر کر کے متنازع تبصرہ کی وجہ سے عیسائیوں میں شدید بے چینی ہے جبکہ یہاں بھگوا
View more
Mon, 07 Oct 2024 21:40:03
آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کےخلاف گزشتہ ہفتے غازی آباد کے دسنا دیوی مندرپر حملے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ’’محمد زبیر اور دیگر ۲؍ مسلم لیڈران، جن میں ارشد مدنی اوراسدالدین اویسی، نے شہر کے اطراف مسلمانوں کومشتعل کرنے کی کوشش کی اور انہیں ترغیب دی کہ وہ دسنا میں شیوشکتی دھام مندر پر حملہ کرنے کیلئے باہر کے لوگوں کو جمعہ کریں۔‘‘
View more
Mon, 07 Oct 2024 21:33:36
یتی نرسمہانندجو اترپردیش کےغازی آباد کی ڈاسنا دیوی مندر کا پجاری ہے،اپنےفتنہ انگیز بیانوں کے سبب اکثر تنازعات میں رہتا ہے۔۲۹؍ ستمبر کو اپنے ایک بیان میں اس نے پیغمبر محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ الفاظ کہے، اس کے بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس کے خلاف مہاراشٹر ، تلنگانہ، اتر پردیش، جموں کشمیر کے کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے اور پولیس میں شکایات درج کرائی گئی۔
View more
Mon, 07 Oct 2024 21:10:30
کل یعنی 8 اکتوبر کو ہریانہ اور جموں و کشمیر میں ہوئے اسمبلی انتخابات کا نتیجہ جاری ہونے والا ہے۔ اس سے قبل کانگریس نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں معلق اسمبلی کا خواب دیکھ رہی ہے تاکہ حکومت تشکیل دینے کے لیے اپنا کھیل کھیل سکے۔ ساتھ ہی کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت تشکیل دینے کے لیے بی جے پی کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔
View more
Mon, 07 Oct 2024 21:04:51
مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع سے ایک دل دہلانے والی خبر سامنے آ رہی ہے۔ آج صبح کھوئراشول کے ودولیا میں گنگا رام چک کوئلہ کان میں دھماکہ کی وجہ سے کم از کم 7 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دھماکہ کے بعد ریسکیو کے وقت صرف 5 لوگوں کی موت کا اندازہ تھا، پھر کچھ وقفہ کے بعد 2 مزید مزدوروں کی لاشیں کان سے نکالی گئیں۔ علاوہ ازیں کان کے اندر مزید لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو آپ
View more
Mon, 07 Oct 2024 20:58:30
پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو ’سدھر جانے‘ کی نصیحت دی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ غیر ملکی سرزمین پر انھیں ملک مخالف باتیں نہیں کرنی چاہیئں۔ اب اس معاملے میں کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ان سے سوال کرتے ہیں کہ وہ کون ہیں جو سر
View more
Mon, 07 Oct 2024 20:47:25
عآپ کے کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ "بھگوان ہماری پارٹی (عآپ) کے ساتھ ہیں، اور خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم نے کچھ بھی غلط نہیں کیا۔" یہ بیان انہوں نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں عآپ کے راجیہ سبھا رکن سنجیو اروڑا سے جڑے متعدد مقامات پر ای ڈی کی چھاپہ ماری کے تناظر میں دیا ہے۔
View more
Mon, 07 Oct 2024 20:42:43
سابق مرکزی وزیر ریل اور آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد اور ان کے خاندان کو زمین کے بدلے نوکری کیس میں دہلی کی راؤز ایونیو عدالت سے اہم ریلیف ملی ہے۔ عدالت نے لالو، ان کے بیٹے تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو سمیت 9 ملزمان کو ضمانت فراہم کی ہے۔ عدالت نے اس فیصلہ میں کہا کہ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ بغیر گرفتاری کے داخل کی گئی، اس لئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی جاتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy