Tue, 08 Oct 2024 18:09:17
برطانیہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم ٹیل ماما کی تحقیقی کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز کے بعد ایک سال میں برطانیہ میں مسلم مخالف واقعات میں خاطرخواہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔پیر کو جاری کی گئی اس رپورٹ میں ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے ۳۰؍ ستمبر ۲۰۲۴ء تک کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 08 Oct 2024 18:04:29
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران ووٹوں کی گنتی میں تاخیر کے بارے میں کانگریس نے الیکشن کمیشن پر شدید الزامات عائد کیے ہیں۔ کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے کمیشن کی ویب سائٹ پر نتائج کی سست رفتار اپ لوڈنگ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تاخیر نتائج کی شفافیت پر سوالات اٹھاتی ہے اور اس بات کا شبہ پیدا کرتی ہے کہ کہیں یہ بی جے پی کی جانب سے نتائج میں مدا
View more
Tue, 08 Oct 2024 17:58:47
ہریانہ اسمبلی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی اپنے آخری مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔ شام 5.30 بجے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ پر دی گئی جانکاری کے مطابق بی جے پی 37 اور کانگریس 31 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے، جبکہ یہ دونوں پارٹیاں بالترتیب 12 اور 5 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئی ہیں۔ اس طرح بی جے پی اپنی طاقت پر ہریانہ میں حکومت تشکیل دیتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اس درمیان کسان لیڈر راکیش ٹکی
View more
Tue, 08 Oct 2024 17:29:40
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے بڈگام سیٹ سے کامیابی حاصل کر لی ہے، جبکہ گاندربل سیٹ پر وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ اسی دوران، نیشنل کانفرنس کے رہنما ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یہ اعلان کیا ہے کہ عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ فاروق عبداللہ نے کہا، "لوگوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، اور اب ہمیں جموں و کشمیر کے مسائل کو حل کرنا ہے۔"
View more
Tue, 08 Oct 2024 17:25:16
مشہور اولمپک پہلوان اور کانگریس کی امیدوار ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کے جولانہ حلقے میں اپنے پہلے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار یوگیش کمار کو 6,015 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ جولانہ، جو جند ضلع میں واقع ہے، ایک اہم انتخابی حلقہ تھا جہاں ووٹوں کی گنتی کے دوران سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ ایک موقع پر پھوگاٹ کو پیچھے رہنا پڑا، لیکن انہوں نے مؤثر طور پر ا
View more
Tue, 08 Oct 2024 17:20:24
لبنانی سفیر ربیع نرش نے اسرائیل کے غزہ اور لبنان پر حملوں کو لے کر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے تباہ کن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجہ میں ہزاروں بے قصور افراد مارے گئے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو کر دوسری جگہوں پر منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔ یہ لڑائی پورے علاقے میں عدم استحکام پیدا کر رہی ہے۔ اس دوران نرش نے ہندوستان کے امن کے عمل میں اہم کردار ادا کرنے کی امید ظاہر کی ہ
View more
Tue, 08 Oct 2024 17:11:28
حکومت کرناٹک نے حال ہی میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کی رپورٹ کو عوام کے سامنے لانے کی تیاریاں شروع کی ہیں۔ اس رپورٹ کے نتائج ریاست کے سماجی، اقتصادی، اور تعلیمی ڈھانچے کا جامع جائزہ پیش کریں گے، جس کی بنیاد پر اہم حکومتی فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔ تقریباً 48 جلدوں پر مشتمل مردم شماری کی رپورٹ کرناٹک میں پسماندہ طبقات کی ترقی کے حوالے سے کئی اہم معاملات کو جنم دے رہی ہے، جن میں ریزرویشن، سماجی انصاف،
View more
Tue, 08 Oct 2024 17:04:29
اسرائیلی فوج مسلسل لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس سے لبنان میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ حالیہ صورتحال میں اسرائیلی دفاعی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی لبنان کے جنوبی ساحل پر ایک نئی مہم شروع کرنے والی ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی فوج نے بحیرہ روم کے 60 کلومیٹر کے علاقے میں رہائشیوں اور ماہی گیروں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ تاہم، فوج کے بیان میں اس مہم کی ن
View more
Tue, 08 Oct 2024 17:01:21
جموں و کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات مکمل ہونے کے بعد کانگریس کی توجہ اب دہلی پر مرکوز ہو گئی ہے، جہاں اگلے سال کے آغاز میں اسمبلی انتخابات متوقع ہیں۔ کانگریس نے ان انتخابات کی تیاری کا آغاز کرتے ہوئے 23 اکتوبر سے 'نیائے یاترا' نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ پرینکا گاندھی اور پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے بھی شرکت کریں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy