ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: قتل کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار نہ کیے جانے پرکمبری مراٹھی طبقے نے دی انتخابی بائیکاٹ کی دھمکی

بھٹکل: قتل کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار نہ کیے جانے پرکمبری مراٹھی طبقے نے دی انتخابی بائیکاٹ کی دھمکی

Thu, 04 Apr 2019 14:14:48    S.O. News Service

بھٹکل 4؍اپریل (ایس او نیوز) ایک معمولی بات پر تیز دھار والے ہتھیار سے گردن پر وار کرکے قتل کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس کی طرف سے گرفتار نہ کیے جانے پر بھٹکل تعلقہ کمبری مراٹھی ابھیورودی سنگھا نے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

کمبری مراٹھی سنگھا کے صدر روکما سوما مراٹھی نے اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ 27مارچ کو کمبری مراٹھی طبقے سے تعلق رکھنے والے وٹھل راما مراٹھی پرماستی گوئندا گونڈا نامی شخص نے درانتی سے اس وقت جان لیو احملہ کردیا جب رامامراٹھی اپنے گھر کے آنگن میں بیٹھا ہوا تھا۔ ملزم ماستی گونڈا نے راما کی گردن پر حملہ کرکے اسے سنگین زخمی کرنے کے بعد قریب کے باغ میں ہی درانتی پھینک کر راہ فرار اختیار کی ہے۔اور پولیس نے ابھی تک اسے گرفتار نہیں کیا ہے۔ جبکہ زخمی راما مراٹھی کو اڈپی کے آدرش اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیاگیا ہے۔ راما مراٹھی ایک غریب او رمفلس انسان ہونے کی وجہ سے اپنے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت بھی نہیں رکھتا ہے۔

روکما مراٹھی کا کہنا ہے کہ قتل کی کوشش کے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس لئے سنگھاکے ذمہ داران پوری طرح مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسے انصاف نہ ملنے کی صورت میں پارلیمانی انتخاب میں کمبری مراٹھی کے طبقے نے انتخابات کا  بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جلد ہی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سنگھا کی طرف سے زبردست احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس کے دوران کمبری مراٹھی ضلع کمیٹی کے رکن منجو ناتھ مراٹھی، نارائن مراٹھی، شیوانند مراٹھی وغیرہ موجود تھے۔


Share: