حیدرآباد8جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 9/ جنوری کو 3 بجے دن ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں انیسویں یوم تاسیس کااہتمام کیاجارہاہے۔ ممتاز سائنسداں جناب وی کے سرسوت، رکن نیتی آیوگ یوم تاسیس لکچر دیں گے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر، صدارت کریں گے۔ ڈاکٹر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر مہمانِ اعزازی ہوں گے۔