ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سمیت ریاست کرناٹک کے رہائشیوں کے لیے خوش خبری؛ پی ایم سوریا گھر مفت بجلی اسکیم: سولار انرجی سے بچت اور آمدنی کا زبردست موقع

بھٹکل سمیت ریاست کرناٹک کے رہائشیوں کے لیے خوش خبری؛ پی ایم سوریا گھر مفت بجلی اسکیم: سولار انرجی سے بچت اور آمدنی کا زبردست موقع

Mon, 20 Jan 2025 19:45:14  Office Staff   S.O. News Service

بھٹکل ، 20 / جنوری (ایس او نیوز)  ہبلی الیکٹری سٹی سپلائی کمپنی لمیٹڈ (ہیسکام)، بھٹکل اسسٹنٹ انجینر نے  بھٹکل سمیت ریاست بھر کے رہائشیوں کو پی ایم سوریا گھر مفت بجلی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ   سولار انرجی کو فروغ دینے اور بجلی کے بلوں کو کم کرنے کے لیے  حکومت کی اس اسکیم سے فائدہ اُٹھائیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ یہ اسکیم ایک زبردست موقع پیش کرتی ہے جس کے ذریعے  گھر کے  مالکان نہ صرف اپنے استعمال کے لیے بجلی پیدا کر سکتے ہیں، بلکہ وہ اضافی سولار توانائی کو بنگلور الیکٹری سٹی سپلائی کمپنی لمیٹڈ کو فروخت بھی کرسکتے ہیں۔

بھٹکل ہیسکام دفتر سے ایک پوسٹر جاری کرتے ہوئے  اسسٹنٹ انجینر نے بتایا کہ پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے ذریعے ایک طرف شمسی توانائی کے ذریعے  بجلی پیدا کرتےہوئے بجلی پر آنے والے بل میں تخفیف کرائیں بلکہ زائد بجلی کو فروخت کرکے پیسہ بھی کمائیں۔
    
پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے اشتہاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اس اسکیم کے تحت شمسی توانائی سے اپنے لئے بجلی پیدا کرکے  نہ صرف بجلی کا خرچ بچایا جا سکتا ہے، بلکہ افزود بجلی بیسکام کو فروخت کرکے اس سے رقم بھی کمائی جا سکتی ہے ۔ جنوری 2024 میں جاری کی گئی اس اسکیم کی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس سے شمسی توانائی کے ذریعے  بجلی حاصل کرنا اب ہر ایک کی دسترس میں ہے ۔ عمارتوں کی چھت پر لگے روف ٹاپ سولار پینلس سے حاصل کی جانے والی گھریلو استعمال کی بجلی کے زمرے میں صارفین کو سبسیڈی بھی دی جاتی ہے ۔

For report in English, click here
    
پوسٹر بتایا گیا ہے کہ ہر مہینے گھریلو استعمال کی 100 یونٹس بجلی پیدا کرنے والے 1kw پلانٹ کے لئے 10x10 فٹ کی رقبے کی چھت ہونی چاہیے ۔ اس کی لاگت 60 سے 80 ہزار روپے  جس کے لئے 30 ہزار روپیوں کی سبسیڈی ملتی ہے جبکہ 2kw کی لاگت ایک لاکھ بیس ہزار روپے اور 60 ہزار روپے سبسیڈی ہے۔ اسی طرح 3kw کی لاگت ایک لاکھ اسی ہزار روپے جس پر 78 ہزار روپے کی سبسیڈی دی جاتی ہے ۔ 
    
پوسٹر میں بتایا گیا ہے کہ سولار پینل لگوانے اور بجلی پیدا کرنے کے ماحول دوست حل کو حاصل کرنے کے لئے اپنا نام درج کروانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے ۔ اس کے لئے دستاویزی ثبوت کے طور پر صرف الیکٹری سٹی بل اور آدھار کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس اسکیم کو حاصل کرنے کے لئے سب سے پہلے https://pmsuryaghar.gov.in پر رجسٹر کرتے ہوئے اپنی درخواست داخل کرنا ہوگا۔ 
    
مزید معلومات کے لئے ہیسکام بھٹکل دفتر سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔  ہیسکام کی طرف سے جاری کیا گیا پوسٹر ذیل میں دیا جارہا ہے، جس میں تمام تفصیلات درج ہیں:

A4-Green -eng-suryaghar

Share: