Tue, 23 Jun 2020 17:27:31
امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے افغانستان کے اٹارنی جنرل کے عملے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 23 Jun 2020 17:19:27
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج پلازمہ تھراپی سے آزمائشی بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پلازمہ تھراپی کرونا وائرس سے متاثرہ ہر مریض کے لیے موثر نہیں ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پلازمہ تھراپی کے ذریعے کرونا وائرس سے متاثرہ صرف ان مریضوں کا علاج ممکن ہے جو ’سیویئر اسٹیج‘ پر ہوں۔ جو مریض اس وبا سے’کریٹیکل اسٹیج‘ پر پہنچ چکے ہوں، پلازمہ تھراپی
View more
Tue, 23 Jun 2020 13:09:31
ریاست میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے دوبارہ لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے۔ احتیاطی تدابیر سے اس مہلک مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ یہ بات ریاستی وزیر جگدیش شٹر نے کہی۔ شہر میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے جو احکامات جاری کئے ہیں عوام ان پر سختی سے عمل کریں۔
View more
Tue, 23 Jun 2020 12:16:14
مدھیہ پردیش میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ کے سبھی باون اضلاع میں کورونا وائرس جہاں دستک دے چکاہے وہیں اندور،بھوپال اور اجین میں کورونا کے معاملے میں حالات اب بھی تشویشناک بنے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 23 Jun 2020 11:48:25
سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق لوگوں کی محدود تعداد کے ساتھ آج صبح اڈیشہ کے پوری میں جگن ناتھ یاترا کا آغاز ہو گیا۔ یاترا نکالنے سے پہلے رتھ کھینچنے والے سبھی لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا اور ریزلٹ نگیٹو آنے کے بعد ہی انھیں رتھ کھینچنے کی اجازت ملی۔ اس سے قبل پوری میں پیر کی شب 9 بجے سے بدھ کی دوپہر 2 بجے تک کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تاکہ شہر میں کسی کا داخلہ نہ ہو سکے۔
View more
Mon, 22 Jun 2020 19:57:02
کراچی میں 22 مئی کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کی تباہی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی جس میں انسانی غلطی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 22 Jun 2020 19:52:48
فرانسیسی حکومت نے پیر کو ایک اعلان میں انکشاف کیا کے اس نے شام کے ایک مہاجرکیمپ سے ایسے 10 فرانسیسی بچے ملک واپس بلا لیے ہیں، جن کے والدین شام میں جاری ’جہاد‘ میں بطور جنگجو شامل رہے ہیں۔
View more
Mon, 22 Jun 2020 19:16:05
برطانیہ کے جنوبی قصبے ریڈنگ میں پولیس نے لیبیا سے تعلق رکھنے والے ایک مشتبہ شخص کو پارک میں لوگوں کو چاقو گھونپنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔
View more
Mon, 22 Jun 2020 19:04:15
لیبیا کی نیشنل آرمی نے جنگ زدہ علاقے سرت کے 200 کلو میٹر کے علاقے کو نو فلائی زون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرت کا میدان ترکی کے لیے کھلا نہیں چھوڑ سکتے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy