ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    مکہ المکرمہ کی تمام مساجد اتوار سے نمازوں کیلئے کھل جائیں گی

    مکہ المکرمہ کی تمام مساجد اتوار سے نمازوں کیلئے کھل جائیں گی

    Sat, 20 Jun 2020 18:12:31 
    سعودی عرب میں نئے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقررہ حفاظتی و احتیاطی اقدامات کے باعث 90 دن کی بندش کے بعد مکہ مکرمہ کی 1560 مساجد آئندہ اتوار کو نماز فجر سے کھول دی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور مکہ مکرمہ شاخ نے مکہ مکرمہ کی عام اور جامع مساجد نمازیوں کے لیے تیار یاں کرائی ہیں۔تمام مساجد میں صفائی اور جراثیم سے باک کرنے کی کارروائی مکمل ہو گئی۔ نمازیوں کے درمیان مقرر فاصلے ک
     فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران پر اسلحے کی پابندی کی توسیع کی حمایت کردی

    فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران پر اسلحے کی پابندی کی توسیع کی حمایت کردی

    Sat, 20 Jun 2020 17:56:14 
    جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے کل جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 2019 کے بعد سے ایران نے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جو عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے میں طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔یورپی ممالک کی طرف سے یہ بیان ایران کے حوالے سے یورپی حکمت عملی کو مربوط کرنے کے لیے برلن میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کے بعد سامنے آئی ہے۔ گذشتہ روز برلن میں فرانسیسی وزیر خارجہ ڑن ییوس لاؤڈیری
     پاکستان اور چین کا’سی پیک فیز ٹو‘ پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان

    پاکستان اور چین کا’سی پیک فیز ٹو‘ پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان

    Sat, 20 Jun 2020 17:43:46 
    پاکستان اور چین نے اتفاق کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے جاری منصوبوں پر کام کو تیز کرتے ہوئے اس کے دوسرے مرحلے یعنی فیز ٹو پر کام کا جلد آغاز کیا جائے گا۔یہ بات پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعے کو بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون و کرونا عالمی وبائی چیلنج کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کرونا وائرس کی عالمی
    ٹلسا میں صدر ٹرمپ کی ریلی روکنے کی اپیل سپریم کورٹ میں مسترد

    ٹلسا میں صدر ٹرمپ کی ریلی روکنے کی اپیل سپریم کورٹ میں مسترد

    Sat, 20 Jun 2020 17:38:32 
    اوکلاہاما کی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے خلاف دائر کی جانے والے وہ اپیل مسترد کر دی ہے جس میں استدعا کی گئی تھی کہ صحت عامہ کے خدشات کے پیش نظر صدر ٹرمپ کو ٹلسا میں ریلی نکالنے سے روکا جائے۔صدر ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ریلی نکالنا چاہتے ہیں۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث مارچ میں انتخابی ریلیاں اور جلسے منسوخ کر دیے گئے تھے۔یہ سال امریکہ میں صدارتی انتخابات کا سال ہے۔
    ڈیزل-پٹرول ہوا بے قابو، لگاتار 14ویں دن قیمتوں میں اضافہ

    ڈیزل-پٹرول ہوا بے قابو، لگاتار 14ویں دن قیمتوں میں اضافہ

    Sat, 20 Jun 2020 12:33:23 
    عوام پر مہنگائی کی مار لگاتار جاری ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ لگاتار مخالفت کے باوجود ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ 14ویں دن بھی جاری رہا۔ ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں 20 جون کو پٹرول کی قیمت میں 51 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
    ایغوراقلیت کے حقوق کی سنگین پامالی، امریکا کی چینی حکام پرپابندیاں

    ایغوراقلیت کے حقوق کی سنگین پامالی، امریکا کی چینی حکام پرپابندیاں

    Thu, 18 Jun 2020 18:50:02 
    وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایغوراقلیت کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں چینی حکام پر پابندیاں عاید کرنے والے ایک قانون پر دستخط کردیئے ہیں۔
    کرونا وائرس:  متاثرین اور اموات کے لحاظ سے برازیل کا دوسرا نمبر

    کرونا وائرس: متاثرین اور اموات کے لحاظ سے برازیل کا دوسرا نمبر

    Thu, 18 Jun 2020 18:37:34 
    برازیل میں وزارت صحت نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کوویڈ-19 کے سبب مزید 1269 افراد کی وفات کا اندراج ہوا ہے۔
     جان بولٹن کی کتاب جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں کا پلندا ہے: ٹرمپ

    جان بولٹن کی کتاب جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں کا پلندا ہے: ٹرمپ

    Thu, 18 Jun 2020 18:33:20 
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی کتاب کو حماقت پر مبنی اور انتہائی ’بیزار کن‘ قرار دیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ کتاب جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں کا پلندا ہے۔
      لیبیا کے معاملہ پرفرانس اور ترکی میں کشیدگی، باہمی الزامات کا تبادلہ

    لیبیا کے معاملہ پرفرانس اور ترکی میں کشیدگی، باہمی الزامات کا تبادلہ

    Thu, 18 Jun 2020 18:23:30 
    لیبیا کے بحران کے حوالے سے دو اتحادی ممالک فرانس اور ترکی کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فرانس نے لیبیا میں فوجی مداخلت پر ترکی کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔