Wed, 24 Jun 2020 18:53:07
سوڈان کا امریکہ سے 1998میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں کے باہر بم دھماکوں کے مقتولین کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا معاملہ طے پانے کے قریب ہے۔
View more
Wed, 24 Jun 2020 18:44:47
لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح نے باور کرایا ہے کہ اگر لیبیا کی قومی سلامتی اور مصر کی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضرورت پڑی تو لیبیا کے عوام سرکاری طور پر مصر سے عسکری مداخلت کا مطالبہ کریں گے۔
View more
Wed, 24 Jun 2020 18:37:40
لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کے زیر قیادت قومی فوج کے لڑاکا طیارے سرت شہر سے الہیشہ تک پھیلے ہوئے علاقے کو کلیئر کرا رہے ہیں۔
View more
Wed, 24 Jun 2020 18:28:00
امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں موت کے بعد جن احتجاجی مظاہروں نے جنم لیا، ان میں متعدد کنفڈریٹ یادگاری مجسموں کو بھی نقصان پہنچایا گیا یا مظاہرین نے انھیں ہٹا دیا۔
View more
Wed, 24 Jun 2020 17:59:13
یمن میں سرگرم ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت تین شہروں پر میزائل داغے ہیں۔ جس کی مختلف ملکوں نے مذمت کی ہے۔ منگل کو کیا جانے والا میزائل حملہ گزشتہ ماہ ختم ہونے والی جنگ بندی کے بعد باغیوں کا سعودی سرزمین پر پہلا حملہ ہے۔ سعودی فوجی اتحاد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے دارالحکومت ریاض اور دو جنوبی شہروں پر میزائل داغے ہیں تاہم فوجی اتحاد نے یہ نہیں
View more
Wed, 24 Jun 2020 17:47:13
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو گزشتہ ماہ کراچی میں پیش آنے والے حادثے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ پاکستان کی قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے جس میں حادثے کا ذمہ دار پائلٹس اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کو قرار دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 24 Jun 2020 12:26:17
ریاستی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود سری راملو نے کہا کہ ریاست میں پھر لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر حکومت غور کر رہی ہے۔ بنگلورو میں آج کے سی جنرل اسپتال کے دورہ کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلورو میں کورونا کے معاملوں میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے افسروں اور ڈاکٹروں سے وزیر اعلیٰ نے بات چیت کی ہے۔
View more
Wed, 24 Jun 2020 11:14:46
کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب مارچ کے دوران ملتوی کئے گئے ایس ایس ایل سی امتحان کے لئے تیاری زوروں سے جاری ہے۔ ریاست بھر کے امتحانی مراکز میں بچوں کی حفاظت کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام مراکز میں دواؤں کے چھڑکاؤ کا کام منگل کے روز شروع ہوگیا۔
View more