ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    عرب خدوخال، اسرائیلی فوج نے یہودی نوجوان کو ہلاک کر ڈالا

    عرب خدوخال، اسرائیلی فوج نے یہودی نوجوان کو ہلاک کر ڈالا

    Wed, 03 May 2017 19:22:17 
    اسرائیلی فوج کی جانب سے بیت المقدس کے شمال میں ایک فلسطینی نوجوان کے ہلاک کر دئے جانے کا اعلان کیا گیا جس نے خنجر سے حملے کی کوشش کی تھی۔
    ایف بی آئی کی خاتون جاسوس، داعشی کی محبت میں گرفتار

    ایف بی آئی کی خاتون جاسوس، داعشی کی محبت میں گرفتار

    Wed, 03 May 2017 18:58:19 
    امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی ایک خاتون مترجم نے داعش تنظیم کے رکن سے شادی کر لی۔ خاتون اہل کار کو مذکورہ داعشی کی جاسوسی پر مامور کیا گیا تھا تاہم وہ خود ہی اس کی محبت کا شکار ہو گئی اور اس کے پیچھے شام جا پہنچی۔امریکی عدالت کے دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون مترجم ڈینیلا گرین نے جون 2014 میں ڈیٹرائٹ میں ایف بی آئی کے دفتر میں اپنے ساتھیوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ اپنے والدین سے ملاقات کے واس
    شام کے بحران کے جلد حل کیلئے ٹرمپ۔ پوتن میں اتفاق شام میں بحران کے توقع سے زیادہ طول پکڑنے کا اعتراف

    شام کے بحران کے جلد حل کیلئے ٹرمپ۔ پوتن میں اتفاق شام میں بحران کے توقع سے زیادہ طول پکڑنے کا اعتراف

    Wed, 03 May 2017 18:41:08 
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب نے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ شام کا بحران توقع سے زیادہ طول پکڑ گیا ہے۔ دونوں رہ نماؤں نے شام کے بحران کے جلد از جلد حل کے لیے وزراء خارجہ کی سطح پر رابطے تیز کرنے سے اتفاق کیا۔ ماسکو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں دونوں رہ نماؤں نے دہشت
    یمن : حنوط شدہ لاشیں بھی جنگ سے محفوظ نہ رہیں

    یمن : حنوط شدہ لاشیں بھی جنگ سے محفوظ نہ رہیں

    Wed, 03 May 2017 18:34:41 
    یمن میں بھوک اور بیماریوں نے زندہ انسانوں کی زندگی تو اجیرن کر ہی رکھی ہے مگر دو سال سے جاری جنگ نے مْردوں پر بھی رحم نہیں کھایا۔دارالحکومت صنعاء کی مرکزی جامعہ میں شعبہ آثار قدیمہ کے عجائب خانے کے اندر موجود حنوط شدہ لاشیں تحلیل ہونا شروع ہو گئیں ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ بجلی کا کا منقطع ہونا اور لاشوں کو محفوظ کرنے والے مواد کی عدم دستیابی ہے جو بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا ہے۔
    بشار حکومت کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے نئی ایرانی ملیشیائیں

    بشار حکومت کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے نئی ایرانی ملیشیائیں

    Wed, 03 May 2017 18:26:40 
    ایران نے شام میں بشار حکومت کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے پاسداران انقلاب کے زیر انتظام ملیشیائیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں نئی پیش رفت’’مہدی کی گرج‘‘نامی ملیشیا ہے جو رواں برس مارچ میں معمر الدندن نامی شخص کے زیر قیادت تشکیل دی گئی۔بعض وڈیو کِلپوں میں مذکورہ ملیشیا کو لبنانی تنظیم حزب اللہ کے فرقہ وارانہ ترانوں پر عسکری پریڈ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
    شام کا سیاسی حل روس کے ساتھ مشترکہ ہدف ہے : اردگان

    شام کا سیاسی حل روس کے ساتھ مشترکہ ہدف ہے : اردگان

    Wed, 03 May 2017 18:20:52 
    ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے بدھ کے روز باور کرایا ہے کہ شام میں سیاسی حل تک پہنچنا روس کے ساتھ ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔
    بدعنوانی میں ملوث کسی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا ایران عالم اسلام پر قبضے کے خواب دیکھ رہا ہے: سعودی نائب ولی عہد کادعوی

    بدعنوانی میں ملوث کسی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا ایران عالم اسلام پر قبضے کے خواب دیکھ رہا ہے: سعودی نائب ولی عہد کادعوی

    Wed, 03 May 2017 18:13:08 
    سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ بدعنوانی میں ملوّث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فورسز یمن میں حوثی باغیوں اور صالح ملیشیا کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انھوں نے یہ باتیں ایک خصوصی انٹرویو میں کہی ہیں۔
    بشار کی ملیشیائیں سرکاری طور پربراہ راست ایران کے زیرِ قیادت

    بشار کی ملیشیائیں سرکاری طور پربراہ راست ایران کے زیرِ قیادت

    Wed, 03 May 2017 18:02:40 
    شامی حکومت کے سربراہ بشار الاسد نے اپنے مفاد میں لڑنے والی ملیشیاؤں کو براہ راست ایرانی قیادت کے تحت کر دینے کی منظوری دی اور اس حوالے سے سرکاری طور پر مخصوص تحریر پر دستخط بھی کیے۔اس سے قبل بشار حکومت کے وزیر دفاع نے تجویز پیش کی تھی کہ ایرانی جانب کے ساتھ کام کرنے والی فورسز کو شامی صوبوں میں مقامی دفاع کی ذمے دار افواج کے ساتھ منظم کیا جائے۔ یہ انکشاف شامی اپوزیشن کی ویب سائٹ ’’زمان‘‘ کو موصول
    شام: ترکی کی سرحد کے نزدیک دھماکہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

    شام: ترکی کی سرحد کے نزدیک دھماکہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

    Wed, 03 May 2017 17:58:18 
    شام میں ترکی کی سرحد کے نزدیک ایک دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔