Sun, 09 Apr 2017 20:25:55SO Admin
ساتویں پے کمیشن ملازمین کے لیے جتنی خوشیاں لے کر آیاتھا، اتنے ہی مسائل کے ساتھ بھی مرکزی ملازمین کو گھیر دیا۔اس کے نافذ ہونے کے بعد سے کئی مسائل کو لے کر ملازمین نے اپنی ناراضگی ظاہر کرچکے ہیں ، کم از کم تنخواہ سے لے کر کئی الاؤنس تک کے مسائل پر ملازمین کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے کمیٹی بنا کر اس کا حل نکالنے کی کوشش کی ہے ۔
View more
Sun, 09 Apr 2017 20:15:03SO Admin
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کو بطور صدر جوائن کر لیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے گذشتہ دو ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے گذشتہ دنوں فرنچائز سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم شاہد آفریدی کے کراچی کنگز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں۔یاد رہے کہ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شاہد آفری
View more
Sun, 09 Apr 2017 20:09:53SO Admin
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ میں ملک کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔سنیچر کو یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی طرف سے ملک کی بہترین خدمت کرنے کی کوشش کی۔
View more
Sun, 09 Apr 2017 20:01:48SO Admin
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)نے اتوار کو اپنے خصوصی اجلاس اجلاس کو ملتوی کر دیا ۔اجلاس میں سابق صدر این شری نواسن نے شرکت کی جبکہ منتظمین کی کمیٹی (سی او اے )نے کچھ مسائل پر سپریم کورٹ سے ہدایات مانگی ہے ۔اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ اس وقت لیا گیا ،جب پتہ چلا کہ سی او اے نے سپریم کورٹ سے یہ جاننے کے لیے ہدایات مانگی ہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں بی سی سی آئی کی نمائندگی کرنے کے لیے کون اہ
View more
Sun, 09 Apr 2017 19:54:40SO Admin
سچن تندولکرجب بلے بازی کرتے تھے توسب دیکھتے رہ جاتے تھے، اور اب میدان کے باہر بھی وہ اپنی بات بہت بااثر طریقے سے کہہ رہے ہیں۔ان دنوں وہ سماجی امورسے جڑی مہموں سے جڑے ہوئے ہیں،صرف بڑی سطح پر ہی نہیں، ذاتی سطح پر بھی وہ اپنے اردگر د کے مسائل پر لوگوں کی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا ،جب انہوں نے راہ چلتے لوگوں سے ہیلمیٹ پہننے کی گزارش کر ڈالی۔
View more
Sun, 09 Apr 2017 19:16:53SO Admin
امریکہ میں پاکستانی نڑاد ڈاکٹر عادل حیدر کہتے ہیں کہ پاکستان میں طب کے شعبے میں ترقی تو ہوئی ہے لیکن ابھی بھی یہاں ہسپتالوں میں ٹراما سینٹرز کی اشد ضرورت ہے۔بی بی سی کے عارف شمیم کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی میں سول ہسپتال میں شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر ہے اور جب یہ پوری طرح مکمل ہو جائے گا تو یہ ایک بہترین ٹراما سینٹر ہو گا لیکن ایک تو وہاں مین پاور بہت کم ہے اور دوسرے یہ کہ
View more
Sun, 09 Apr 2017 19:12:30SO Admin
سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ ملک کے دارالحکومت ریاض کے مضافات میں ایک تفریحی شہر قائم کیا جائے گا۔اس'شہر' کو سال 2022 میں کھولنے کا ارادہ ہے اور یہ سعودی حکومت کے 'ویڑن 2030' پلان کا حصہ ہے جس کے مطابق ملک میں نوجوانوں کو ملازمت کے نئے مواقعے فراہم کیے جائیں گے اور سعودی عرب کے سخت تاثر کو کم کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔
View more
Sun, 09 Apr 2017 18:14:20SO Admin
کستانی فوج کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کی طرح فوج بھی پاناما کیس کے انصاف اور میرٹ پر فیصلے کی منتظر ہے۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفورنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'برطانیہ میں پاناماکے سوال پر میرا جواب سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، جبکہ ہرپاکستانی کی طرح پاکستانی فوج بھی پاناما کیس کے انصاف اور میرٹ پر فیصلے کی منتظر ہے۔
View more
Sun, 09 Apr 2017 18:04:05SO Admin
شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر خدشات میں اضافے کے باعث امریکی فوج نے بحریہ کے سٹرائیک گروپ کو کوریائی خطے کے جانب پیش رفت کا حکم جاری کیاہے۔کارل ونسن سٹرائیک گروپ نامی بحری بیڑہ ایک طیارہ بردار جہاز اور دوسرے جنگی جہازوں پر مبنی بیڑہ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy