Tue, 11 Apr 2017 20:17:24SO Admin
جنوبی کشمیر کی اننت ناگ پارلیمانی سیٹ کے لیے کانگریس اور این سی کے مشترکہ امیدوار غلام احمد میر نے منگل کو کہا کہ اگر ریاست میں گورنر راج نافذ نہیں کیا گیا ،تو وہ اپنا نام واپس لے لیں گے۔میر نے پیر کو اننت ناگ پارلیمانی حلقہ میں انتخابات ملتوی کئے جانے کی مخالفت کی تھی۔
View more
Tue, 11 Apr 2017 20:11:16SO Admin
وشو ہندو پریشد کے جنرل سکریٹری سریندر جین نے پریس کلب میں منعقد پریس کانفرنس میں ریاستی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں زور پکڑرہے بھگوا انقلاب کو زبردستی دبا نا چاہتی ہے۔انہوں نے ریاست میں رام نومی اور ہنومان جینتی کے موقع پر ریاست کے مختلف مقامات پر نکالی گئی ریلی کو بھگوا انقلاب قرار دیا۔جین نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کی یہ سرگرمی بنگال کے تاناشاہ اور ظالم حکمران
View more
Tue, 11 Apr 2017 20:05:12SO Admin
راشٹریہ جنتا دل کے سپریمو لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں، مٹی اور زمین گھوٹالہ کو لے کر لگے الزامات کے بعد بی جے پی لیڈر سشیل مودی نے لالو یادو اور ان کے خاندان پر ایک اور الزام عائد کردیا ہے۔سشیل مودی نے مبینہ طور پر دستاویزی ثبوت جاری کرکے ایک نئی کمپنی اور زمین کے تعلق سے الزام عائد کیا ہے، جس پر لالو یادو کے خاندان کا قبضہ ہوا، اس بار زمین بیئر فیکٹری
View more
Tue, 11 Apr 2017 20:00:48SO Admin
چکیری تھانہ علاقہ میں پولیس نے جانوروں سے لدے ڈی سی ایم کو چیکنگ کے دوران پکڑلیا ہے، جانوروں کو اناؤ کے سلاٹر ہاؤس لے جایا جا رہا تھا، معاملے میں دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
View more
Tue, 11 Apr 2017 19:53:28SO Admin
بیل گاوی ضلع کے بیل ہونگل تعلقہ کے گنی کوپا گاؤں کے رہنے والے بی ایس ایف جوان نے زہر کھا کر پیر کی دیر شب خود کشی کر لی۔
View more
Tue, 11 Apr 2017 19:47:05SO Admin
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ شراب بندی کے ساتھ ساتھ ریاست میں جہیز کی رسم اور بچوں کی شادی کے خلاف بھی مہم چلائی جائے گی ۔شراب بندی کے بعد اب ان برائیوں کو بھی سماج سے دور بھگانا ہے، ہم نے محسوس کیا ہے کہ لوگ کھلے عام جہیز لینے لگیں ہیں، بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خیالات پر منعقد قومی مشاورت میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پبلک ڈائیلاگ پروگرام میں خواتین نے جہیز کی رسم اور بچوں کی شادی معا
View more
Tue, 11 Apr 2017 19:41:40SO Admin
ہندوستان کی بیڈمنٹن ا سٹار پی وی سندھو عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن (بی ڈبلیوایف) کے کھلاڑی کمیشن میں عہدے کے دعویداروں میں شامل ہیں۔ ایتھلیٹ کمیشن میں کل 4 مقامات کے لئے ایک اور مرد کھلاڑی نکھار گرگ بھی عہدہ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ گرگ کو نامزدگی اس لئے کیا گیا کیونکہ انہوں نے بی ڈبلیوایف کھلاڑی کمیشن میں ایک جگہ کے لئے انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
View more
Tue, 11 Apr 2017 19:32:53SO Admin
دوسری ہند۔بھوٹان بگ بور نشانے بازی چیمپئن شپ میں ہیرا سنگھ نے دو طلائی تمغے جیتے ہیں۔ ٹیم مقابلے میں ہیرا سنگھ، پردیپ مہادیو اور کیلاش چند کی ٹیم نے 1647 کے اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا۔ہندوستانی شوٹر تین سو میٹر سٹینڈرڈ رائفل پوزیشن مقابلے کے ذاتی اور ٹیم مقابلوں میں چھائے رہے۔
View more
Tue, 11 Apr 2017 19:28:50SO Admin
ہندوستان کے ارمان ابراہیم سپر ٹروفیاو ایشیا سیریز میں بارش اور گاڑی میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔ایف ایف ایف دوڑ ٹیم کی قیادت کر رہے ارمان نے پہلی ریس میں چھٹے مقام سے شروعات کی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy