Sun, 07 May 2017 11:13:42
شمالی کشمیر کے ہندواڑا اور جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ہفتہ کو مظاہرین طالب علموں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ ان تنازعات میں کئی طالب علم زخمی ہو گئے۔ایک پولیس افسر نے کہا کہ پلوامہ ضلع کے نیوا علاقے میں سرکاری ہائی سیکنڈری اسکول کے درجنوں طلبہ نے سیکورٹی فورسز کی مبینہ زیادتی کو لے کر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے طالب علموں سے منتشر ہونے کو کہا، لیکن وہ نہیں مانے۔
View more
Sat, 06 May 2017 21:03:24
رپبلکن پارٹی کے اپنے ہی اراکینِ سینیٹ کا کہنا ہے کہ مجوزہ بل کو سینیٹ میں اتنی ترامیم کرنی پڑیں گی کہ اس کا منظور ہونا مشکل ہیامریکہ میں رپلکن پارٹی کے سینیٹر صدر ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ ہیلتھ کیئر بل ملک کے ایوانِ بالا یعنی سینٹ سے منظور کروانے کے حوالے سے زیادہ پرامید دکھائی نہیں دیتے۔صدر
View more
Sat, 06 May 2017 21:00:00
ادویات بنانے والی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کو ایک امریکی عدالت نے حکم دیا ہے کہ وہ ایک خاتون کو گیارہ کروڑ جرمانہ ادا کرے۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ جانسن اینڈ جانسن کا ٹیلکم پاؤڈر استعمال کرنے سے انھیں کینسر ہوگیا۔62 لوئیس سلیمپ سالہ کا کہنا ہے کہ چار دہائیوں تک ٹیلکم پاؤڈر استعمال کرنے کے بعد انھیں اوویریئن کینسر ہوگیا۔
View more
Sat, 06 May 2017 20:54:45
وینزویلا میں جمعے کے روز ایک 20 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد صدر کے خلاف جاری مظاہروں میں اب تک کم ازکم 37 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔حکومت کے مخالفین نے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔سرکاری پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ وہ صدر نکولس ماڈورو کے خلاف اپریل سے شروع ہونے والے مظاہروں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
View more
Sat, 06 May 2017 20:49:32
برطانوی امداد تنظیم آکسفیم کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک میں مظالم بڑھ رہے ہیں، جس سبب وہاں کے لوگ ہجرت پر مجبور ہوتے جا رہے ہیں۔
View more
Sat, 06 May 2017 20:41:08
امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کے الزامات کی تحقیقات کرنے والی امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد سابق معاونین کو حکم دیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات سے متعلق معلومات فراہم کریں۔جن افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ان میں خارجہ پالیسی سے متعلق ٹرمپ کے سابق مشیر کارٹر پیج بھی شامل ہیں جنہوں نے سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی میں پیش کردہ ایک خط میں اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔جمعہ کو منظ
View more
Sat, 06 May 2017 20:36:04
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انسداد دہشت گردی کے لیے نئی مجوزہ حکمت عملی میں اتحادی ممالک پر زور ڈالا جائے گا کہ وہ انتہا پسندی کے خلاف لڑائی میں زیادہ فعال کردار ادا کریں۔ ایک گیارہ صفحات پر مشتمل دستاویز میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ مسئلہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو گا۔
View more
Sat, 06 May 2017 20:31:14
بیجنگ نے موجودہ سال کے پہلے چار مہینوں میں دھواں دینے اور آلودگی پھیلانے والی ایک لاکھ 80 ہزار پرانی گاڑیاں اپنی سڑکوں سے ہٹا دیں ہیں۔چینی دارالحکومت کے مالیات سے متعلق ادارے نے کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد فضا میں دھواں اور زہریلے ذرات کے جمع ہونے اور ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ پر قابو پانا ہے۔
View more
Sat, 06 May 2017 20:26:01
سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ مملکت کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ اچھی صحت کی حالت میں ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy