Mon, 08 May 2017 20:59:34
فرانسیسی صدارتی الیکشن کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے میں امانوئل ماکروں کے ہاتھوں شکست کے بعد دائیں بازو کی رہنما میرین لے پین اب آئندہ ماہ ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات پر نظریں لگائے بیٹھی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لے پین کی پارٹی ’نیشنل فرنٹ‘ کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ اسے وسعتدی جا سکے اور مزید حامی تلاش کیے جا سکیں۔
View more
Mon, 08 May 2017 20:53:28
شمالی کوریا میں حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے ’ریاست کے خلاف کارروائی‘ کے شک میں ایک امریکی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔ریاستی خبر رساں ادارے کے سی این اے کا کہنا تھا کہ کم ہک سونگ نامی یہ شخص پیانگ یانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کام کرتا تھا اور اسے 6 مئی کو حراست میں لیا گیا۔ان کے علاوہ شمالی کوریا میں تین اور امریکی شہری زیرِ حراست ہیں۔ماضی میں امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اس کے شہ
View more
Mon, 08 May 2017 20:38:09
پاکستان میں تعینات افغان سفیر نے پاکستانی حکام کی جانب سے چمن کی سرحد پر جھڑپوں میں 50 افغان سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔یہ اعدادوشمار اتوار کو کوئٹہ میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل ندیم احمد کی پریس کانفرنس کے دوران سامنے آئے تھے۔میجر جنرل ندیم احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان افواج کی جانب سے فائرنگ کے بعد ان چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے شہری آبادی پر فائر
View more
Mon, 08 May 2017 20:31:22
ایران نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی سرزمین پر حملے کرنے والیسنی جنگجوؤں کی پاکستان میں موجود پناہ گاہوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی گئی، تو ان پناہ گاہوں کو ایران سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ بیان ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے آج پیر کو دیا ہے۔
View more
Mon, 08 May 2017 20:27:23
افغانستان میں امریکہ کے سابق سفیر، جیمز بلیئر کننگھم نے کہا ہے کہ حزب اسلامی کے سربراہ، گلبدین حکمت یار کی کابل واپسی امن کے لیے ایک اچھا قدم ثابت ہوسکتا ہے۔ایک انٹرویو میں اْنھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عین ممکن ہے کہ تنازع کے خاتمے اور افغان حکومت کے ساتھ سمجھوتے تک پہنچنے کے حوالے سے، حکمت یار دوسروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوں۔
View more
Mon, 08 May 2017 20:12:43
وسطی چین میں کوئلے کے ایک کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے سبب کم از کم اٹھارہ کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ حادثہ صوبے ہونان کی ایک کان میں اتوار کی صبح پیش آیا تاہم ہلاکتوں کی تصدیق آج کی گئی ہے۔
View more
Mon, 08 May 2017 20:06:21
افغان صدر اشرف غنی نے تصدیق کر دی ہے کہ ملک میں انتہا پسند گروہ داعش کا رہنما عبدالحسیب مارا جا چکا ہے۔ گذشتہ برس حافظ سعید خان کی ہلاکت کے بعد حسیب کو افغانستان میں داعش کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ افغان خصوصی دستوں کی ایک کارروائی کے نتیجے میں داعش کا سربراہ عبدالحسیب ہلاک ہو گیا تھا۔
View more
Mon, 08 May 2017 20:01:44
افغانستان کی فضائیہ نے ملک کے مشرقی صوبے میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں 30 سے زائد مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا بتایا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy