Wed, 24 May 2017 17:32:25
بے موسم کی بارش کے دوران ہونے والے ایک المناک حادثے میں بجلی گرنے سے تین بچے فوت ہوجانے کی خبر ہاویری کے آلاد گیری نامی گاوں سے موصول ہوئی ہے۔
View more
Tue, 23 May 2017 20:59:56
چین نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہ کرے۔ پیونگ یانگ کی طرف سے تازہ میزائل تجربے کے بعد بیجنگ حکومت نے اپنی قریبی حلیف ملک سے یہ مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 23 May 2017 20:54:14
امریکی ریاست ٹیکساس کے ری پبلیکنز قانون ساز، جن کی ایوان میں اکثریت ہے، باتھ روم بل ‘کے حق میں اپنے ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔ یہ نیا قانون ایسے طالب علموں کو سرکاری اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے غسل خانے استعمال کرنے سے روک دے گا جو ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراؤں کے طورپر پہچانے جاتے ہیں۔
View more
Tue, 23 May 2017 20:47:28
فغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے دو مختلف حملوں میں آٹھ افغان فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے جب کہ حکام نے شدت پسندوں کے بھاری جانی نقصان کا بھی بتایا ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کے مطابق طالبان نے جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع شاہ کوٹ میں پیر کو دیر گئے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
View more
Tue, 23 May 2017 20:43:19
امریکہ میں تفریح، تعلیم یا کاروبار کی غرض سے آنے والے افراد کو اپنے ویزے کی مدت پوری ہونے کے بعد واپس جانا ہوتا ہے لیکن پچھلے سال لاکھوں افراد ویزے کی قانونی مدت ختم ہونے کے بعد یہاں سے واپس نہیں گئے۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق یکم اکتوبر 2015 سے 30 ستمبر 2016 کے درمیان دنیا بھر سے تقربیاً 5 کروڑ افراد امریکہ آئے تھے۔
View more
Tue, 23 May 2017 20:33:55
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد نے یمنی عوام کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ " ہم اقوامِ متحدہ میں غیر جانب دار رہیں گے۔ ہمارا مقصد امن کو یقینی بنانے کے لیے حتی الامکان کوشش کرنا ہے۔ خواہ کچھ بھی کہا جاتا رہے مگر ہم کسی فریق کی طرف نہیں ہیں۔
View more
Tue, 23 May 2017 19:42:08
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کی خواہش کے برخلاف پیر کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں دیوارِ براق اور کلیسائے قیامت کا انفرادی دورہ کیا۔ نیتنیاہو اس موقع پر ٹرمپ کے ساتھ شامل ہونا چاہتے تھے تا کہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ واشنگٹن بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرتا ہے۔
View more
Tue, 23 May 2017 19:20:24
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پیر کے روز امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے کے کنسرٹ میں دھماکے کے چند گھنٹے بعد متاثرہ گلوکارہ نے ایک ٹوئٹ میں اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کی صبح کی جانے والی ٹوئیٹ میں نوجوان گلوکارہ آریانا نے کہا کہ میں اندر سے ٹوٹ گئی ہوں۔
View more
Tue, 23 May 2017 19:10:49
برطانیہ میں مانچسٹر ایرینا میں پولیس نے ایک کنسرٹ کے دوران مبینہ طور پر دہشت گردی کے حملے میں 22 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ 50 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔گریٹر مانچیسٹر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انھیں شب دس بجکر 35 منٹ پر امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے کے کنسرٹ کے مقام سے دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔ واقعے کے بعد انسداد دہشت گردی حکام کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy