Wed, 24 May 2017 19:03:49
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں گذشتہ روز دہشت گردی کی مجرمانہ کارروائی کے بعد جہاں متحدہ عرب امارات نے سرکاری سطح پر اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے برطانیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وہیں دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ نے بھی برطانوی پرچم اوڑھ کر مانچسٹر دہشت گردی کے متاثرین سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Wed, 24 May 2017 19:00:39
ایرانی صدر حسن روحانی نے پاسداران انقلاب کی طرح میزائل پروگرام کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے امریکا کی طرف سے میزائل تجربات روکے جانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران نے تکنیکی طور پر جس وقت بھی میزائل تجربے کی ضرورت محسوس کی تو تجربہ کرنے میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔
View more
Wed, 24 May 2017 18:56:24
یمن میں باغی ملیشیاؤں نے مسلسل تیسرے روز تعز شہر کے رہائشی علاقوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کی جانب سے مختلف نوعیت کے ہتھیار استعمال کیے گئے۔
View more
Wed, 24 May 2017 18:50:45
قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے دوحا سے پانچ عرب ملکوں کے سفیر نکالنے واپس بلانے سے متعلق کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیا۔یہ بیان انہوں نے قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'قنا' کی جانب سے اس خبر کے بعد جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ قطر نے سعودی عرب، مصر، کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات سے اپنے سفیر واپس بلا لئے ہیں۔
View more
Wed, 24 May 2017 18:41:51
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے بحرین میں اُس کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے جس کے نتیجے میں الدراز کے علاقے میں ایک دہشت گرد سیل کی گرفتاری عمل میں آئی۔اپنے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر انہوں نے کہا کہ "خلیجی ممالک میں ہمارے لیے ممکن نہیں کہ ہم ریاست کے متوازی وجود قبول کریں اور اس کو معمول کی صورت حال شمار کریں۔
View more
Wed, 24 May 2017 18:30:19
قطر کو شدت پسند جماعتوں کی سپورٹ کے حوالے سے بے شمار الزامات کا سامنا رہا ہے۔ ان عناصر میں افغان طالبان اور لیبیا اور شام میں سرگرم انتہا پسند شامل ہیں۔ یہاں تک کہ النصرہ فرنٹ نے بھی قطر کی فلاحی مہم کو شام میں اپنے جنگجوؤں کو مالی رقوم کی فراہمی کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔دوحہ کے شدت پسند جماعتوں کے ساتھ تعلق نے انسداد دہشت گردی میں قطر کے کردار پر سوالیہ نشانات لگا دیے.. البتہ قطر القاعدہ اور اس ک
View more
Wed, 24 May 2017 17:56:19
موڈ بدری یوتھ کانگریس لیڈرچندرا ہاس سانیل،سچن سالیان اور یشوع سانیل پر الزام ہے کہ انہوں نے گھر میں گھس کر ایک نوجوان کی بری طرح پیٹائی کی ہے، جس کے بعد اس نوجوان کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرنا پڑا ہے۔
View more
Wed, 24 May 2017 17:40:05
ایک بنگلہ دیشی قیدی جیل سے فرارہوجانے کی پاداش میں شیموگہ ڈسٹرکٹ جیل کے چار افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ماری گوڈا کے بیان کے مطابق جیل کے چیف وارڈرس جی ایم مہیش اور اے ایس کوٹکر کے علاوہ ہیڈ وارڈرس آر ایک پاٹل اور نندیش کو اپنے فرائض ادا کرنے میں کوتاہی اور غفلت برتنے کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔
View more
Wed, 24 May 2017 17:32:25
بے موسم کی بارش کے دوران ہونے والے ایک المناک حادثے میں بجلی گرنے سے تین بچے فوت ہوجانے کی خبر ہاویری کے آلاد گیری نامی گاوں سے موصول ہوئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy