Mon, 22 May 2017 12:42:23
پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں ملک کے مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ایف آئی اے کے ذرائع نے بی بی سی اردو کے شہزاد ملک کو بتایا کہ یہ کارروائیاں وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کے ان احکامات کے بعد کی گئی ہیں جو انھوں نے چند دن قبل جاری کیے تھے۔
View more
Mon, 22 May 2017 12:37:44
امریکی اخبارنیویارک ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق سنہ 2010سے 2012کے دوران چینی حکومت نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے20کے قریب مخبر ہلاک کیے یا قید میں ڈالے۔حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ سی آئی اے کی معلومات ہیک ہوئیں یا پھر کسی خفیہ ایجنٹ کے ذریعے چینی حکام امریکی ایجنٹس کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوئی۔
View more
Mon, 22 May 2017 12:35:16
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے اپنے دوریکے دوران آج اسلام کے موضوع پرہونے والے ایک اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس سے قبل انہوں نے کئی عرب ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔عرب اسلامی امریکی سربراہی اجلاس سے خطاب میں ٹرمپ اسلام کے ایک پرامن تصور کی امید کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ ریاض میں ہونے والے اس اجلاس پچاس دیگر مسلم ممالک کے سربراہان بھی شریک ہو رہے ہیں۔
View more
Mon, 22 May 2017 12:32:08
افغان جنگی سردار اور ملکی نائب صدر عبدالرشید دوستم اپنے خلاف تشدد، اغواء اور ریپ کے الزامات کے بعد فرار ہوکر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ دوستم کے ایک ترجمان کے مطابق اس کامطلب یہ نہیں کہ وہ اب طویل جلاوطنی کی زندگی گزاریں گے۔
View more
Sat, 20 May 2017 20:19:51
خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ہفتہ کی صبح ایک اسکول سمیت مختلف مقامات پر دستی بم کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم ازکم 14 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے موصل کورونا نامی علاقے میں پانچ مختلف مقامات پر دستی بموں سے ایک نجی اسکول سمیت مختلف گھروں کو نشانہ بنایا۔
View more
Sat, 20 May 2017 20:04:53
جاپانی پارلیمان نے ایک ایسے قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت شہنشاہ آکی ہیٹو کو اپنے شاہی عہدے سے سبکدوش ہونے کی اجازت مل جائے گی۔
View more
Sat, 20 May 2017 19:50:05
رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکی عوام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت، جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔خبررساں ادارے روئیٹرز کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ اس وقت صدر ٹرمپ کی ان کی کارکردگی کی بنا پر پسند کرنے والوں کی تعداد 38 فی صد جب کہ ناپسند کرنے والوں کی تعداد 56 فی صد ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy