Sat, 20 May 2017 18:19:14SO Admin
ایران میں صدارتی انتخاب کے ابتدائی نتائج کے مطابق حسن روحانی اپنے قدامت پرست مدمقابل امیدوار ابراہیم رئیسی کو شکست دیتے ہوئے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ایران کے نائب وزیر داخلہ علی اصغر احمدی نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر حسن روحانی کو اپنے قدامت پسند حریف ابراہیم رئیسی پر "برتری" حاصل ہے۔ایک سرکاری ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے احمدی کا کہنا تھ
View more
Sat, 20 May 2017 18:12:52SO Admin
سعودی ’’ارامکو‘‘ کمپنی امریکی جانب کے ساتھ 50 ارب ڈالر یعنی 180 ارب ریال مالیت کے 13 معاہدوں پر دستخط کرے گی۔نمائندے نے ارامکو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو امین الناصر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان معاہدوں پر آج شام دستخط کیے جائیں گے۔ اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود ہوں گے۔
View more
Sat, 20 May 2017 18:04:58SO Admin
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ زمام اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ہفتے کے روز ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پہنچنے۔تاریخی قرار دیئے جانے والے صدر ٹرمپ کے دورے میں ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ، صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے داماد سمیت متعدد امریکی عہدیدار بھی ہمراہ ہیں۔شاہ خالد ائر پورٹ پر اترنے کے بعد امریکی ائرفورس ون طیارہ صدر ٹرمپ کے استقبال کے لئے بچھاَئے گئے لال کارپٹ کے سا
View more
Sat, 20 May 2017 13:38:43SO Admin
قارئین کو یاد ہوگا کہ چند ہفتے پیشتر حاکم دبئی متحدہ عرب امارات کے نائب صدراور وزیراعظم الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دنیائے عرب سے ایسے پانچ افراد کے انتخاب کا اعلان کیا تھا جو فلاح انسانیت کے اپنے مشن کی وجہ سے ممتاز مقام رکھتے ہوں۔حاکم دبئی نے ایسی ’امید ساز‘ شخصیات کے انتخاب کے لیے ’ایک ملین درہم کی ملازمت‘ کے عنوان سے مہم شروع کی تھی۔
View more
Sat, 20 May 2017 13:23:07SO Admin
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے الریاض کے امریکا کے ساتھ تاریخی تعلقات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر سیاسی اور کاروباری شعبوں میں نئے معاہدوں پر دست خط ہوں گے۔امریکی صدر 23 مئی کو اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے۔
View more
Sat, 20 May 2017 12:49:01SO Admin
اسرائیل نے جمعرات کے روز سرکاری سطح پر پہلی بار جون 1967ء کی6 روزہ عرب اسرائیل جنگ کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ ان تاریخی دستاویزات میں جنگ کے پروٹوکول، مقبوضہ غرب اردن، بیت المقدس اور جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے دیگر فلسطینی علاقوں کے مستقبل کے بارے میں کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب صہیونی ریاست نے باقاعدہ طور پر جنگ سنہ 1967ء کی تفصیلات منظرعام پرلائی ہیں۔ اسرائیل کے نیشنل
View more
Sat, 20 May 2017 12:41:40SO Admin
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ’ایف بی آئی‘ ان کے خلاف اور دیگر کیسوں کی آزادانہ تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے وہ تحقیقات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کررہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق مشیر ’مائیکل ولین‘ کے حوالے سے ’ایف بی آئی‘ حکام آزادنہ طریقے سے کام کررہے ہیں۔
View more
Sat, 20 May 2017 12:32:59SO Admin
سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے گذشتہ روز دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسلامی۔ امریکی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر سعودی عرب کی میزبانی میں انسداد دہشت گردی مرکز قائم کیا جائے گا۔ ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران عادل الجبیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک سعودی عرب کی مسلح افواج امریکا کے بعد دنیا کی دوسری بڑی فوج ہے۔
View more
Sat, 20 May 2017 12:22:44SO Admin
امریکا کے جنگی طیاروں نے اردن کی سرحد کے قریب شام کے علاقے التنف میں صدر بشارالاسد کی حامی ایک ملیشیا کیقافلے پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ شام میں کشیدگی میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے تاہم شام میں موجود امریکی فورسز کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے ب
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy