ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    پجارا نے کاؤنٹی چمپئن شپ میں لگائی سنچری

    پجارا نے کاؤنٹی چمپئن شپ میں لگائی سنچری

    Sun, 28 May 2017 12:35:37 
    کرکٹ ٹیم کے بلے باز چتیشور پجارا نے کاؤنٹی چمپئن شپ ڈویژن دو میں اپنی 39 ویں فرسٹ کلاس کی سنچری بنائی ہے۔یہ پجارا کے کاؤنٹی کرکٹ کیریئر کا دوسرا میچ ہے۔
    ترک حکام نے مزید دو صحافیوں کو حراست میں لے لیا

    ترک حکام نے مزید دو صحافیوں کو حراست میں لے لیا

    Sun, 28 May 2017 12:18:19 
    ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ایک ناقد اخبار سوزجْو سے منسلک دو صحافیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
    کشنز نے روس کے ساتھ خفیہ رابطہ لائن قائم کرنے کی تجویز دی، رپورٹ

    کشنز نے روس کے ساتھ خفیہ رابطہ لائن قائم کرنے کی تجویز دی، رپورٹ

    Sun, 28 May 2017 12:06:07 
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے روس کے ساتھ تعلقات کا اسکینڈل دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ امریکی صدر کے چھتیس سالہ داماد جیرڈ کْشنرڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی مشیر ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق وہ ایک ملاقات میں یہاں تک چلے گئے کہ انہوں نے امریکا میں قائم روسی سفارت خانوں کے لیے ایسا ذریعہ استعمال کرنے کی تجویز دی، جسے امریکی نگرانی سے بچایا جا سکے۔
    افغانستان: خودکش کار بم حملے میں 18 افراد ہلاک

    افغانستان: خودکش کار بم حملے میں 18 افراد ہلاک

    Sun, 28 May 2017 11:54:31 
    افغانستان کے مشرقی صوبے میں ہفتہ کو ہونے والے ایک خودکش کار بم حملے میں کم ازکم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش کے مطابق خودکش کار بم حملے کا نشانہ مقامی فورسز کا ایک قافلہ تھا لیکن مرنے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔
     شام میں ایرانی فوجی اڈے کے قیام پر امریکی انتباہ ارکان کانگریس کا وزیرخارجہ و دفاع کو مکتوب

    شام میں ایرانی فوجی اڈے کے قیام پر امریکی انتباہ ارکان کانگریس کا وزیرخارجہ و دفاع کو مکتوب

    Sun, 28 May 2017 11:43:15 
    امریکی کانگریس کے دو سرکردہ ارکان نے اپنی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ایران شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شام میں ایرانی فوجی اڈے کے قیام کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
    انٹیلی جنس کمیٹی نے ٹرمپ مہم کی دستاویزات طلب کر لیں: رپورٹ

    انٹیلی جنس کمیٹی نے ٹرمپ مہم کی دستاویزات طلب کر لیں: رپورٹ

    Sun, 28 May 2017 11:39:07 
    امریکہ میں 2016 کے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کرنے والی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم سے کہا ہے کہ وہ جون 2015 میں اس کے آغاز سے لے کر اپنی تمام دستاویزات اس کے حوالے کرے۔یہ بات امریکہ کے موقر اخبار واشنگٹن پوسٹ میں ان دو افراد کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے جنہں اس درخواست سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
    سری لنکا: مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی

    سری لنکا: مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی

    Sun, 28 May 2017 11:34:57 
    سری لنکا کی حکومت نے کہا ہے کہ جمعہ کو وسطی صوبے کے علاقے اگالاوتے میں سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 99 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔سکیورٹی فورسز اور دیگر امدادی کارکنان ہفتہ کو بھی لاپتا افراد کی تلاش اور متاثرہ لوگوں کی امداد کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
    موصل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سرکاری تحقیقات داعش کے زیرتسلط شہریوں کو محفوظ راہ داریوں سے گذرنے کی اجازت

    موصل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سرکاری تحقیقات داعش کے زیرتسلط شہریوں کو محفوظ راہ داریوں سے گذرنے کی اجازت

    Sun, 28 May 2017 11:29:53 
    عراقی وزارت داخلہ نے دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے خلاف جاری لڑائی کے دوران انسانی حوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی سرکاری سطح پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔جرمن اخبار ’دیر اسپیگل‘ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسز اور اس کی مدد گار شیعہ ملیشیا پر موصل میں داعش کے خلاف لڑائی کے دوران عام شہریوں کے خلاف کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بڑے پیمانے پر شکایات ہیں۔
    روس پرعائد کردہ پابندیوں میں نرمی نہیں کریں گے:امریکا

    روس پرعائد کردہ پابندیوں میں نرمی نہیں کریں گے:امریکا

    Sun, 28 May 2017 11:27:37 
    امریکی حکومت نے کہا ہے کہ یوکرائن کے معاملے پر روس پر عاید پابندیوں میں نرمی کرنے کا کوئی پلان زیرغور نہیں۔ اٹلی میں گروپ 7 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتصادی مشیر گیری کوھن نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے روس پر یوکرائن کے تنازع کے باعث عاید کردہ پابندیوں میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔