ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    ٹرمپ سفری پابندی کی معطلی سپریم کورٹ میں لے گئے

    ٹرمپ سفری پابندی کی معطلی سپریم کورٹ میں لے گئے

    Sat, 03 Jun 2017 16:52:15  SO Admin
    وائٹ ہاؤس نے امریکی سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے مسلمان ملکوں پر عائد سفری پابندیوں کے قانون کو بحال کر دے۔یہ قانون نچلی عدالتوں نے یہ کہہ کر معطل کر دیا تھا کہ یہ متعصبانہ ہے۔حکومت نے سپریم کورٹ کے نو ججوں سے دو ہنگامی درخواستیں عائد کر کے اپیل کی ہے کہ نچلی عدالتوں کے فیصلے کو منسوخ کیا جا سکے۔
    پاناما تحقیقات:وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو ئے

    پاناما تحقیقات:وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو ئے

    Sat, 03 Jun 2017 16:48:26  SO Admin
    وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے ۔
    پبلک ہائی وے پر خودکار فوجی ٹرک چلانے کا تجربہ

    پبلک ہائی وے پر خودکار فوجی ٹرک چلانے کا تجربہ

    Sat, 03 Jun 2017 16:43:05  SO Admin
    امریکی فوج خودگار فوجی ٹرک بنانے کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھ رہا ہے اور اس مہینے وہ ریاست مشی گن کے ایک ہائی وے پر ڈرائیور کے بغیر چلنے والے فوجی ٹرکوں کا تجربہ کرے گا۔یہ کسی عوامی سڑک پر کیا جائے والا پہلا تجربہ ہو گا اور اس میں جو ٹرک استعمال کیے جائیں گے وہ چپٹے فریم کے ٹرک ہوں گے۔ لیکن بعد ازاں اس ٹیکنالوجی کو دوسری فوجی گاڑیاں چلانے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا ۔ ان تجربات کی کامیابی سے جنگ
    امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کا مسودہ

    امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کا مسودہ

    Sat, 03 Jun 2017 16:13:59  SO Admin
    امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کا ایک نیا مسودہ جمع کرایا ہے۔ جمعرات کے روز سلامتی کونسل میں پیش کیے جانے والے اس مسودے میں شمالی کوریا پر پابندیوں میں مزید اضافہ کرنے کی بات کی گئی ہے۔
    شام:رقہ میں داعش کے خلاف بڑی کارروائی جلد شروع ہو سکتی ہے

    شام:رقہ میں داعش کے خلاف بڑی کارروائی جلد شروع ہو سکتی ہے

    Sat, 03 Jun 2017 16:01:12  SO Admin
    امریکہ کے فوجی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز 'ایس ڈی ایف' ملک میں شدت پسند گروپ داعش کے گڑھ رقہ شہر سے تین کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی ہیں اور شہر کا قبضہ واگزار کرنے کے ایک بڑی کارروائی چند دنوں میں شروع ہو سکتی ہے۔امریکہ کی قیادت میں قائم داعش مخالف اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ریان ڈلون نے جمعرات کو بغداد سے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ ہفتہ داعش کے
    جرمنی سے افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری عارضی طور پر معطل

    جرمنی سے افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری عارضی طور پر معطل

    Sat, 03 Jun 2017 15:46:40  SO Admin
    جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے کہا کہ جب تک جرمن وزارت خارجہ افغانستان کی سلامتی کی موجودہ صورت حال کا جائزہ نہیں لے لیتی، اُس وقت تک افغانوں کی واپسی کا عمل معطل رہے گا۔
    صحرا میں 44پناہ گزین پیاس سے ہلاک

    صحرا میں 44پناہ گزین پیاس سے ہلاک

    Sat, 03 Jun 2017 15:38:58  SO Admin
    نائجیر میں چوالیس پناہ گزین اگادیز سے ڈرکاؤ جاتے ہوئے راستے میں موجود صحرا میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ گھانا اور نائجیریا کے یہ شہری ایک گاڑی میں سوار ہو کر لیبیا جا رہے تھے۔
    یمنی باغیوں نے المحویت گورنری میں 107بچے قتل کردئے

    یمنی باغیوں نے المحویت گورنری میں 107بچے قتل کردئے

    Sat, 03 Jun 2017 15:25:36  SO Admin
    یمن میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ باغی ملیشیا نے مغربی صنعاء میں واقع المحویت گورنری میں گذشتہ ایک سال کے دوران 107بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔یمنی باغیوں بالخصوص ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے المحویت گورنری میں بڑی تعداد میں بچوں کو جنگ میں جھونکا جس کے نتیجے میں بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔
    فلپائن میں متشدد کارروائی کے بعد سعودی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    فلپائن میں متشدد کارروائی کے بعد سعودی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    Sat, 03 Jun 2017 15:06:06  SO Admin
    فلپائن میں گذشتہ روز دارالحکومت منیلا کے ہوائی اڈے کے قریب ایک سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سعودی عرب کی حکومت نے منیلا میں موجود اپنے شہریوں کو سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔