Tue, 06 Jun 2017 13:26:22SO Admin
یمن کی آئینی حکومت کے حمایتی عرب اتحاد نے قطر کی جانب سے انتہا پسندی اور یمن میں دہشت گردی کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت کرنے پر میں دوحہ کی عرب اتحاد میں شمولیت ختم کر دی ہے۔قطر، یمن میں مبینہ طور پر القاعدہ اور داعش کی حمایت کرتا ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 13:22:22SO Admin
مصر نے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قطر کے تمام تر ذرائع نقل و حمل کے لیے اپنی فضائی حدود اور سمندری بندرگاہوں کو بند کر دیا ہے۔پیر کی صبح مصری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قاہرہ حکومت دوست اور برادر ممالک اور عرب اور بین الاقوامی کمپنیوں کو مطلع کرنے کے سلسلے میں ضروری اقدامات کرے گی تا کہ دوحہ کا رُخ کرنے والے اُن کے ذرائع نقل و حمل کے حوالے سے اس اقدام
View more
Tue, 06 Jun 2017 12:57:49SO Admin
سعودی عرب نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور خلیجی ریاست کے ساتھ اپنے زمینی، بحری اور فضائی رابطے بھی ختم کر لئے ہیں۔مملکت کے ایک ذمہ دار اہلکار نے بتایا کہ ریاض حکومت نے یہ فیصلہ بین الاقوامی قانون میں ملنے والے حقوق کی روشنی میں اٹھایا ہے تاکہ اپنے قومی سلامتی کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرات سے بچایا جا سکے، اس لئے ہم فوری طور پر قطر سے سفارتی اور قونصل خانے کی سطح پ
View more
Tue, 06 Jun 2017 12:50:42SO Admin
مصری وزارت خارجہ کے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ قطر کی جانب سے انتہا پسند جماعتوں کی حمایت اور عرب دنیا میں انتشار اور فتنہ پیدا کرنے کی کوششوں کے بعد عرب جمہوریہ مصر نے دوحہ سے اپنے تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان کے مطابق مصر نے یہ فیصلہ قطر کی مصر مخالف پالیسیوں اور اخوان المسلمون سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل حمایت کے تناظر میں کیا ہے۔ قطر، مصر میں دہشت گردی کے الزامات
View more
Tue, 06 Jun 2017 12:48:11SO Admin
متحدہ عرب امارات نے بھی دوحہ سے اپنے سفارتی تعلقات کے خاتمے سمیت متعدد دیگر اقدامات اٹھاتے ہوئے قطری سفارتکاروں کو 48گھنٹوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 12:44:22SO Admin
سعودی عرب نے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیئے ہیں تاہم دارلحکومت ریاض سے جاری ہونے والے سعودی بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر سے عمرہ اور حج کے لئے آنے والوں کو سعودی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کے بعد سعودی شہریوں دوحہ سفر اختیار نہیں کر سکتے اور نہ ہی انہیں وہاں رہائش کی اجازت ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 12:40:14SO Admin
سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر کی جانب سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ دوحہ کے لیے سنگین اقتصادی بحرانات کا باعث ہو گا۔چاروں ممالک قطر کے لیے اپنی تمام بحری اور فضائی حدود کو بند کر دیں گے اور قطر کے ذرائع نقل و حمل کے واسطے عبور کی ممانعت ہو گی۔
View more
Mon, 05 Jun 2017 14:55:59SO Admin
انڈونیشیا کا کہنا ہے کہ فلپائن میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 12 سو تک ہے، جن میں سے چالیس کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔
View more
Mon, 05 Jun 2017 14:41:53SO Admin
موصل میں دولت اسلامیہ کے زیر کنٹرول علاقے سے بڑی تعداد میں لوگ بھاگ رہے ہیں۔عراق کے شہر موصل میں درجنوں شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔یہ لوگ اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ کے قبضے والے علاقے سے بھاگ رہے تھے۔ایک اہلکار نے زنجیلی ضلعے کی گلیوں میں مردوں، عورتوں اور بچوں کی لاشیں دیکھی ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ لوگ کس طرح مرے تاہم امریکہ کے ایک امدادی کارکن کے حوالے سے بتایا گیا ہ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy