ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    قطر نے یو اے ای کو گیس فراہمی بند کرنے کا عندیہ ظاہر کر دیا

    قطر نے یو اے ای کو گیس فراہمی بند کرنے کا عندیہ ظاہر کر دیا

    Sat, 10 Jun 2017 15:34:02 
    قطر اور عرب ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دوحہ کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے ملک سے متحدہ عرب امارات کو فراہم کی جانے والی گیس سپلائی کاٹنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔
    اتحادی فوج پرحملہ کرنے والا شامی ڈورن طیارہ مار گرایا گیا

    اتحادی فوج پرحملہ کرنے والا شامی ڈورن طیارہ مار گرایا گیا

    Sat, 10 Jun 2017 15:30:41 
    امریکی فوج نے عراق کی سرحد کے قریب واقع شام کے شہر التنف میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔عالمی عسکری اتحاد کے ترجمان اور امریکی فوج کیکرنل ریان ڈیلون نے بغداد میں ایک ٹی وی چینل کوبتایا کہ امریکی فوج نے التنف کے قریب اسدی فوج کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون مار گرایا ہے۔
    یورپی یونین کے رکن ممالک سے 66پاکستانی ملک بدر

    یورپی یونین کے رکن ممالک سے 66پاکستانی ملک بدر

    Sat, 10 Jun 2017 15:23:28 
    یورپی یونین کے رکن ممالک نے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 66پاکستانی تارکین وطن کو ملک بدر کر کے واپس پاکستان بھیج دیا ہے۔ ان پاکستانی شہریوں نے یونین کے مختلف رکن ممالک میں پناہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں۔
    لندن حملے:تلاشی مہم جاری، تین مشتبہ افراد گرفتار

    لندن حملے:تلاشی مہم جاری، تین مشتبہ افراد گرفتار

    Fri, 09 Jun 2017 18:44:53 
    برطانوی پولیس کے مطابق لندن میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملوں سے تعلق کے شبے میں مزید تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔لندن میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ دو افراد کو مشرقی لندن کے علاقے الفورڈ کی ایک سٹریٹ سے مسلح پولیس افسران کی موجودگی میں حراست میں لیا گیا تھا۔
    حجر اسود کا پہرے دار ہر گھنٹے بعد تبدیل

    حجر اسود کا پہرے دار ہر گھنٹے بعد تبدیل

    Fri, 09 Jun 2017 18:42:12 
    مسجد حرام میں سیکیورٹی پرمامور فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ شریف میں حجر اسود کی حفاظت پر مامور اہلکار کے ذمہ متعدد ذمہ داریوں کی انجام دہی شامل ہے۔ ان میں ضیوف الرحمان (عازمین حج وعمرہ)کی رہ نمائی، حجر اسود کو بوسہ دینے کا طریقہ اور حجر اسود کے مقام پر رش کم کرنے جیسی ذمہ داریاں شامل ہیں۔
    سخت سیکیورٹی کے حصار میں برطانوی انتخابات میں ووٹنگ

    سخت سیکیورٹی کے حصار میں برطانوی انتخابات میں ووٹنگ

    Fri, 09 Jun 2017 18:37:30 
    برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے اور جمعرات کو کروڑوں برطانوی شہری ملک میں نئی حکومت کے قیام کے لیے اپنا حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ پولنگ کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہوا اور رات دس بجے تک جاری ررہا۔ پورے ملک میں ان انتخابات کے لیے 40ہزار پولنگ مراکز قام کیے گئے ہیں۔ان انتخابات میں ایک بار پھر کنزرویٹو پارٹی اور لیبر پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔
    سابق امیر قطراورقذافی کی سعودیہ کے خلاف سازش بے نقاب

    سابق امیر قطراورقذافی کی سعودیہ کے خلاف سازش بے نقاب

    Fri, 09 Jun 2017 18:32:37 
    خلیجی ریاست قطر کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف سازشیں نئی نہیں بلکہ ان کی تاریخ کئی برسوں پر محیط ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق قطر کے سابق امیر مملکت اور لیبیا کے سابق مقتول مرد آہن کرنل معمر قذافی نے مل کر سعودی عرب کے خلاف سازش تیار کی تھی۔
    لیبیا کی فوج نے قطر کے خلاف عالمی عدالت جانے کی دھمکی دے دی

    لیبیا کی فوج نے قطر کے خلاف عالمی عدالت جانے کی دھمکی دے دی

    Fri, 09 Jun 2017 18:25:53 
    لیبیا میں قطری مداخلت کے ثبوت سامنے آنے پر اب شمالی افریقا کے اس اہم ملک کی فوج نے ملک نے قتل عام کے ضمن میں قطری کردار کے حوالے سے بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرنے کی دھمکی دی ہے۔لیبیا کی فوج کے ترجمان بریگیڈئر احمد المسماری نے بنغازی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ قطر نے عرب خطے میں تباہی پھیلائی۔ انہوں نے بتایا کہ 2012ء سے ہم نے قطر سے قطع تعلق کر رکھا ہے کیونکہ دوحہ مس
    جیمز میٹس اورمحمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی خدمات کی تحسین

    جیمز میٹس اورمحمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی خدمات کی تحسین

    Fri, 09 Jun 2017 18:18:03 
    امریکی وزیردفاع جیمز نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اوروزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر خطے کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا۔