Tue, 13 Jun 2017 14:02:46
بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور ان کے خاندان کی مبینہ غیر اعلانیہ جائیداد کے اپنے خلاصے کے ضمن میں آج ان کی پانچویں بیٹی ہیما یادو پر 62لاکھ روپے کا غیر اعلانیہ پلاٹ تحفے کے طور پر رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیاکہ للن چودھری نامی جس شخص نے ہیما کو مذکورہ پلاٹ تحفے کے طور پر دیاتھا ، وہ لالو کے مویشیوں کی دیکھ بھال کرتا تھا اور اس کا نام بی پی ایل فہرست
View more
Tue, 13 Jun 2017 13:58:27
پاکستان کی جانب سے ابھی راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی شروع کی گئی ہے، تقریبا 12بجکر 40منٹ سے لائن آف کنٹرول پر پاکستان نے اندھا دھند گولہ باری شروع کر دی، سرحد پر موجود ہندوستانی پوسٹ پاکستانی فائرنگ کا مضبوطی اور موثر طریقے سے جواب دے رہی ہے، فی الحال اس علاقے میں فائرنگ جاری ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 13:56:11
کسان تحریک کے اہم مرکز مندسور میں کرفیو میں نرمی کے ساتھ آج صورتحال پرامن رہی۔بہرحال ضلع میں احتیاطی طورپر سی آر پی سی کی دفعہ 144کے تحت حکم لاگو رہے گی۔دفعہ 144چار سے زائد افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے سے روکتی ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 13:54:04
چنئی آ رہے ملائیشیا ایئر لائن کے ایک طیارے میں تکنیکی خرابی کے آنے کے بعد اسے گزشتہ دیر رات ہنگامی صورت حال میں یہاں ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔طیارے میں 141مسافر سوار تھے۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 13:51:33
گوا کی تمام 186پنچایتوں کے لیے آج صبح پولنگ شروع ہو گئی ۔پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی اور پولنگ مراکز کے باہر لمبی قطاریں نہیں دیکھی گئیں ۔انتخابات 186پنچایتوں کے لیے ہو رہے ہیں جن میں 1450وارڈ ہیں۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 13:44:41
سال 2014 سے، ہر 2 اکتوبر، گاندھی جینتی کے موقع پر، 10 فیصد حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے شراب آؤٹ لیٹس کو مستقل طور پر بند کر دیے جاتے ہیں، جس سے شراب بندی کو مرحلہ وار طریقے سے لاگو کیا جاتا ہے۔ جزوی ممنوع کے فیصلے نے ریاست کی آمدنی کو کافی حد تک متاثر کیا ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 13:40:33
آنجہانی وزیر اعلی جے للتا کی پوئس گارڈ میں واقع رہائش گاہ میں آج اس وقت پھر ڈرامائی صورتحال پیدا ہو گئی ،جب ان کی بھتیجی جے دیپا کو رہائش گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد ان کے حامیوں نے مظاہرہ کیا۔
View more
Mon, 12 Jun 2017 18:14:54
گجرات میں الیکشن لڑنے یا نہیں لڑنے کے امکان کے سوال پر تقسیم ہوئی عام آدمی پارٹی کے لیڈر درمیان کا راستہ اپنا سکتے ہیں اور ان سیٹوں پر اپنے امیدوار اتار سکتے ہیں جہاں ان کے جیتنے کے امکانات ٹھیک ٹھاک ہوں ۔ریاست میں پارٹی کے لیڈروں کا طبقہ الیکشن لڑنے کے خلاف ہے، وہیں کچھ کو لگتا ہے کہ اس کو تمام سیٹوں پر قسمت آزمانی چاہیے ، ایک تیسرا طبقہ ہے جس کی رائے ہے کہ اسے کچھ چنندہ سیٹوں پر توجہ مرکوز کرنی
View more
Mon, 12 Jun 2017 18:08:03
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں دوسرے دن اپنی غیر معینہ بھوک ہڑتال توڑ دی ۔صوبہ میں امن بحالی کے لیے وہ یہاں بھیل دسہرہ میدان میں بھوک ہڑتا ل پر کل ہی بیٹھے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy