Tue, 28 Jun 2016 17:43:28
سی پی ایم کے ایک کارکن پر مبینہ حملے کے سلسلے میں کانپور ضلع کے کانگریس کے دلت لیڈر کی دو بیٹیوں کی گرفتاری کے معاملے پر بحث کی اجازت نہ ملنے پر کانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن مشترکہ جمہوری مورچہ کے ساتھ بی جے پی کے اکلوتے ممبر اسمبلی نے کیرالہ اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔
View more
Tue, 28 Jun 2016 17:34:05
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں پارلیمانی معاملات کی کابینہ کمیٹی مانسون سیشن کا پروگرام طے کرنے کیلئے کل میٹنگ کرے گی۔پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جولائی کے تیسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے
View more
Tue, 28 Jun 2016 17:30:32
پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پرہوئے حملے کے پس منظر میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں موجودہ سیکورٹی حالات کا جائزہ لیا اورسیکورٹی فورسز کو چوکسی بڑھانے کی ہدایت دی
View more
Tue, 28 Jun 2016 17:23:40
دہلی میں نظام حکومت کے مبینہ طورپرچرمرانے کاالزام لگانے والی بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی شکایت صدر سیکرٹریٹ نے وزارت داخلہ بھیج دی ہے
View more
Tue, 28 Jun 2016 17:18:27
حکمران ٹی آر ایس کی لیڈرکے کویتا نے آج مرکز پر بے حسی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کی تقسیم کے بعد ہائی کورٹ کے ڈویژن کے تئیں بے حسی ہے
View more
Tue, 28 Jun 2016 17:10:18
قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے)کی خصوصی عدالت نے مالیگاؤں بم دھماکے( (2008کی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ضمانت عرضی مسترد کر دی ہے۔سادھوی کی ضمانت عرضی پر سماعت گزشتہ ہفتے ہی مکمل ہوئی تھی، جس کے بعد عدالت نے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔
View more
Tue, 28 Jun 2016 14:44:28
رمضان المبارک بڑابابرکت مہینہ ہے اور اس کے آخری عشرے میں ایک رات ہے جس میں عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے ۔طاق راتوں میں تلاش شب قدر میں جو عبادتیں کررہے ہیں، اللہ انہیں قبول فرمائے اس ماہ مبارک میں مسلمان جتنی پابندی کرتے ہیں وہ بقیہ مہینوں میں بھی اسی طرح پابندرہیں
View more
Tue, 28 Jun 2016 14:29:48
کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر ملیکاارجن کھرگے اور سابق وزیر اعلیٰ دھرم سنگھ کو پہلی باراپنی پارٹی کے قائدین اور ارکان اسمبلی کی تنقید کا نشانہ بننا پڑرہا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ان کی سیاست کے خلاف پارٹی ارکان نے کبھی ناراضگی نہیں ظاہر کی لیکن عوامی سطح پر پہلی مرتبہ ان قائدین کے خلاف پارٹی ارکان کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں
View more
Mon, 27 Jun 2016 17:44:55
قبلہ اول کے امام اور ممتازعالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور معتکفین پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کئے گئے وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy