Mon, 27 Jun 2016 17:28:58
برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد پیر کو برطانیہ کے بازارِ حصص میں بھی پاؤنڈ کی قیمت کم ہوئی ہے۔پیر کو برطانیہ کی بینچ مارک شیئر انڈیکس 0.8 فیصد کمی کے ساتھ کھلی جب کہ ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔فٹ سی 100انڈیکس 0.8فیصد کی کمی کے ساتھ 6,092.19پوائنٹس پر رہی
View more
Mon, 27 Jun 2016 17:23:27
برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک عجیب سہما ہوا ماحول ہے۔ایک جانب برطانیہ اور دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی اور قوم پرستی کے رجحانات اور اس سے جڑی شدت پسندی نظر آتی ہے تو دوسری جانب منقسم برطانیہ کی درمیان حائل خلیج جسے پاٹنے کو کوئی تیار نہیں ہے
View more
Mon, 27 Jun 2016 17:18:30
پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ رومن کیتھولک چرچ کو ہم جنس پرستوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر ان سے معافی طلب کرنی چاہیے۔انھوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چرچ کو کوئی حق نہیں کہ وہ ہم جنس پرست برادری کا فیصلہ کریں اور کہا کہ ان کے ساتھ باوقار سلوک روا رکھا جانا چاہیے
View more
Mon, 27 Jun 2016 17:14:10
جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے پر ان میں مکمل مفاہمت ہے
View more
Mon, 27 Jun 2016 17:10:19
چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ وسطی صوبے ہونان میں سیاحوں کی بس میں آتشزدگی سے کم از کم 35افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
View more
Mon, 27 Jun 2016 17:07:12
سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو امریکا کے دورے کے اختتام پر صدر براک اوباما کو شکریے کا پیغام بھیجا ہے۔وہ امریکا سے فرانس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں
View more
Mon, 27 Jun 2016 16:22:25
یمن کی سرکاری فوج نے ایک تازہ آپریشن کے دوران یمن سے سعودی عرب منشیات کی اسمگلنگ کی سازش ناکام بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں
View more
Mon, 27 Jun 2016 16:19:38
اسرائیلی حکومت کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیل نے پانچ سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات بحال کرنے کے ایک معاہدے سے اتفاق کیا ہے جس کے بعد جلد ہی دونوں ملکوں میں سفراء کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔
View more
Mon, 27 Jun 2016 16:16:40
مقبوضہ بیت المقدس سے العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ کل اتوار کو اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر وہاں پر اعتکاف میں بیٹھے روزرہ داروں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy