Sat, 05 Apr 2025 14:15:17
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جانکاری دی ہے کہ اس مرتبہ لوک سبھا کی پروڈکٹویٹی 118 فیصد رہی ہے جبکہ راجیہ سبھا کی پروڈکٹویٹی 119 فیصد رہی۔ دونوں ایوانوں میں خاص طور سے وقف (ترمیمی) بل اور منی پور میں صدر راج کی تجویز پر لمبی بحث ہوئی۔
View more
Sat, 05 Apr 2025 14:07:51
وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ملک کے سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے، اور اب یہ معاملہ عدلیہ کے دروازے تک پہنچنے والا ہے۔ مختلف اپوزیشن جماعتوں اور اقلیتی نمائندہ اداروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ’غیر آئینی‘ قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔
View more
Sat, 05 Apr 2025 14:03:07
پونے میں ایک حاملہ خاتون کی موت کے بعد دینا ناتھ منگیشکر اسپتال کے خلاف عوامی غم و غصہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ جمعرات اور جمعہ کو مختلف سیاسی جماعتوں بشمول شندے گروپ، ادھو گروپ کی شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کے کارکنان نے اسپتال کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔
View more
Sat, 05 Apr 2025 13:53:52
متھرا کی شاہی عیدگاہ کے معاملے میں قانونی پیچیدگیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ ہندو فریق نے، جو اس مقام کو کرشن جنم بھومی قرار دیتا ہے، الہ آباد ہائی کورٹ میں اپنی درخواست میں ترمیم کرتے ہوئے یہ نیا مؤقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ شاہی عیدگاہ محکمہ آثار قدیمہ کے تحت ایک محفوظ عمارت ہے،
View more
Sat, 05 Apr 2025 13:50:14
وقف ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے جلد بازی میں منظور کیے جانے پر ملک بھر کے مسلمانوں میں شدید ناراضگی اور اضطراب پایا جا رہا ہے۔ بل کی منظوری کے دوران نہ صرف مسلم برادری کے اعتراضات کو نظر انداز کیا گیا بلکہ اپوزیشن کی تنقید اور ماہرین کے تحفظات کو بھی کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔ جمعہ کے روز، کم از کم ۱۰ ریاستوں میں نوجوانوں اور سماجی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
View more
Sat, 05 Apr 2025 11:39:28
نوماد کیپیٹلسٹ پاسپورٹ انڈیکس ۲۰۲۵ء کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کا پاسپورٹ عالمی سطح پر طاقت کے لحاظ سے ایک درجہ نیچے آ گیا ہے اور اب یہ ۱۴۸ ویں نمبر پر ہے۔ یہ انڈیکس ہر سال نوماد کیپیٹلسٹ نامی ٹیکس اور امیگریشن کنسلٹنسی فرم کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے، جو دنیا بھر کے پاسپورٹس کو مختلف عوامل کی بنیاد پر جانچتا ہے۔
View more
Fri, 04 Apr 2025 17:12:26
لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل 2025 کی منظوری کے بعد، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ملک گیر احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کی تیاری شروع کر دی ہے۔
View more
Fri, 04 Apr 2025 12:20:40
مسلم تنظیموں کی مخالفت کے باوجود لوک سبھا کے بعد اب راجیہ سبھا میں بھی وقف (ترمیمی) بل 2025 منظور کرلیا گیا۔ راجیہ سبھا میں یہ بل جمعہ کی اولین ساعتوں میں منظور ہوا۔ اس بل کی حمایت میں 128ووٹ آ ئے جبکہ 95 ارکان نے مخالفت کی
View more
Thu, 03 Apr 2025 20:23:33
لوک سبھا میں جمعرات کی علی الصبح 12 گھنٹے طویل بحث کے بعد وقف (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا گیا۔ یہ بل، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے پیش کیا تھا، مسلم اوقاف سے متعلق قوانین میں ترمیم کر کے وقف بورڈز کی تشکیلِ نو اور حکومتی نگرانی میں اضافے کا مقصد رکھتا ہے۔ ملک بھر میں وقف جائیدادوں کی مجموعی مالیت 1.16 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy