Wed, 28 May 2025 10:58:00
دارالحکومت دہلی میں تقریباً 27 سال بعد اقتدار میں واپس آنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اسمبلی انتخابات 2025 میں زبردست انتخابی مہم چلانے کے لیے 57.65 کروڑ روپے خرچ کیے۔ یہ معلومات سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی اخراجاتی رپورٹ کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔
View more
Wed, 28 May 2025 10:41:47
ہندوستان کے مختلف جنوبی اور مغربی ریاستوں میں مانسون کی ابتدائی بارشوں نے شدید تباہی مچائی ہے۔ مہاراشٹر، کیرالہ اور تمل ناڈو میں موسلادھار بارش نے جہاں عام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے، وہیں کئی انسانی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں، اور سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
View more
Tue, 27 May 2025 11:05:28
پیر کے روز مانسون کی غیر معمولی وقت پر آمد نے ممبئی میں گزشتہ سات دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا، جب مئی کے مہینے میں ہی موسلا دھار بارش نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
View more
Mon, 26 May 2025 17:50:30
ممبئی اور اس کے مضافات میں پیر کے روز شدید موسلادھار بارش کے باعث عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ شہر کے مختلف نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا، جب کہ لوکل ٹرینوں کی خدمات میں خلل پڑا اور سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
View more
Mon, 26 May 2025 12:01:47
الیکشن کمیشن نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ملک کی چار ریاستوں کی پانچ اسمبلی نشستوں پر 19 جون کو ضمنی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ ان میں گجرات کی دو، جبکہ کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال کی ایک ایک نشست شامل ہے۔ ان انتخابات کے ذریعے خالی نشستوں کو پُر کیا جائے گا۔
View more
Mon, 26 May 2025 10:49:08
علی گڑھ کے نواحی علاقے میں پیش آئے ہجومی تشدد کے ایک تازہ واقعے نے اقلیتی برادری کی سلامتی پر سنجیدہ خدشات کو جنم دیا ہے۔ اطلاع کے مطابق، سلیم خان اپنے بھتیجے عقیل ابراہیم اور دو دیگر مزدوروں کے ساتھ گوشت سے بھرے ایک کنٹینر میں اتراولی سے علی گڑھ کی ایک منڈی جا رہے تھے۔
View more
Mon, 26 May 2025 10:44:29
پٹنہ کے ایس کے پوری تھانہ علاقے میں واقع ہڑتالی موڑ کے قریب 24 مئی کو جرائم پیشہ عناصر نے دن دہاڑے فائرنگ کی سنگین واردات انجام دی۔ اس واقعے کے بعد پٹنہ کے ایس ایس پی اوکاش کمار نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے سب انسپکٹر اور اے ایس آئی سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ابتدائی تفتیش میں غفلت اور لاپرواہی کے شواہد ملنے کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
View more
Mon, 26 May 2025 10:33:18
آل انڈیا مہلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے نئی دہلی میں اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آپریشن سندور جیسے حساس معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے اور اس عمل سے نہ صرف فوج بلکہ شہداء کی قربانیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے۔
View more
Sun, 25 May 2025 23:53:12
کرناٹک اور کیرالہ کے بعد ممبئی میں بھی گزشتہ دو تین دنوں سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو سے تین دنوں میں ممبئی میں بھی مانسون کا باضابطہ آغاز ہو جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy