ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی جے پی ووٹ چوری کے سہارے اقتدار میں آنا چاہتی ہے:کیجریوال کا الزام

بی جے پی ووٹ چوری کے سہارے اقتدار میں آنا چاہتی ہے:کیجریوال کا الزام

Sun, 07 Sep 2025 13:04:17    S O News

نئی دہلی ، 7/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی )ملک بھر میں 'ووٹ چوری' کے معاملے پر سیاست گرم ہو گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس معاملے پر بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے صحیح مسئلہ اٹھایا ہے۔ کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کو احساس ہو گیا ہے کہ وہ جیت نہیں سکتی، اس لیے وہ ووٹ چوری کا سہارا لے رہی ہے۔

گجرات کے راجکوٹ کے دورے کے دوران عام آ دمی پارٹی کے قومی کنوینر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ووٹ چوری بہت غلط ہے، تمام پارٹیاں صحیح مسئلہ اٹھا رہی ہیں، جس طرح سے بی جے پی کو اب یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ وہ جیت نہیں سکتی، وہ ووٹ چوری کرکے جیتنے کی کوشش کر رہی ہے"۔

حال ہی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر انتخابی عمل میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا اور اس کے لیے کانگریس کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اے اے پی کی ترجمان پرینکا ککڑ نے کہا تھا، "بی جے پی اور الیکشن کمیشن کی 'ووٹ چوری' کے پیچھے کانگریس کی خاموشی ایک بڑی وجہ ہے۔


Share: