Tue, 05 Aug 2025 10:31:32
حج 2025 کی مکمل کامیابی کے بعد، اب جبکہ حج 2026 کے لیے درخواست دینے کا عمل جاری ہے، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی ایک میٹنگ آج منعقد ہوئی جس میں حج 2026 کے انتظامات پر غور و خوض کیا گیا۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 10:28:48
سزا یافتہ ڈیرہ سچا سودا چیف گرمیت رام رحیم سنگھ کو ایک بار پھر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اس بار وہ 40 دن کی پرول پر رہا ہوا ہے۔ وہ روہتک میں واقع سناریا جیل میں قید تھا اور آج صبح اسے سخت سکیورٹی میں سرسا ڈیرے کے لیے روانہ کیا گیا۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 07:58:26
سپریم کورٹ کی جانب سے راہل گاندھی کو چین سے متعلق بیان پر سرزنش کے بعد بھی کانگریس نے مودی حکومت پر سرحدی ناکامیوں اور چین سے نرمی برتنے کا الزام دہرایا ہے
View more
Mon, 04 Aug 2025 19:38:03
جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے بانی شیبو سورین پیر کو 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے اور موجودہ وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "دل میں ایک خالی پن محسوس ہو رہا ہے۔"
View more
Mon, 04 Aug 2025 18:04:07
ملک کی راجدھانی دہلی کے ہائی سکوریٹی والے علاقہ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ کے گلے سے ہار چھین کر فرار ہونے کی واردات کے بعد عوام کی زبانی سناجارہا ہے کہ دہلی کی سڑکوں پر عوامی نمائندے بھی محفوظ نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹو ں کے مطابق پیر صبح تمل ناڈو کی مایلاڈوتھرائی لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ آر. سُدھا چین اسنیچنگ کا شکار بن گئیں حالانکہ وہ ہائی سکوریٹی والے علاقہ میں تھی۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 11:52:55
ملک بھر میں مانسون پوری طرح سرگرم ہے۔ اتر پردیش سمیت پورے شمالی ہند میں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس سے ندیوں کی آبی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے اور کئی شہروں میں سیلاب جیسے حالات ہیں۔ اتر پردیش میں شدید بارش کے بعد گنگا-جمنا قہر برپا کر رہی ہے۔ یہاں 17 ضلع سیلاب کی زد میں ہیں۔ پریاگ راج میں کئی علاقے ڈوب چکے ہیں تو وہیں وارانسی سمیت کئی شہروں میں ندیوں میں زبردست طغیانی ہے۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 11:47:15
’’میں نے نہایت غور سے وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی تقاریر سنیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان کی آواز میں زور تو ہے مگر مواد کمزور اور حقائق کی شدید کمی ہے۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 11:40:49
بہار میں ووٹر لسٹ پر ’’خصوصی جامع نظر ثانی‘‘ مہم کے پہلے مرحلے میں جن ۳؍ اضلاع میںووٹروں کے سب سے زیادہ نام کٹے ہیں وہ ان میں دواضلاع کشن گنج اور پورنیہ ہیں جومسلم اکثریتی اضلاع مانے جاتے ہیں۔
View more
Mon, 04 Aug 2025 11:08:34
بنگلہ زبان بولنے والوں کو مبینہ طور پر بنگلہ دیشی قرار دیے جانے کے خلاف ترنمول کانگریس اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy