Thu, 07 Aug 2025 19:51:08
جموں و کشمیر کے اُدھم پور ضلع میں جمعرات کی صبح ایک دلخراش حادثے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (Central Reserve Police Force - CRPF) کے تین جوان شہید ہوگئے جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 10:30 بجے کدوا علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب اہلکار بسنّت گڑھ سے ایک آپریشن کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 18:02:23
راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر جعل سازی، فرضی ووٹروں کا اندراج اور انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کے ذریعے بی جے پی کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ ان کا مکمل بیان درج ذیل ہے۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 17:44:15
ہندوستان کے اگلے نائب صدر کے انتخاب کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔ انتخابی کمیشن نے 9 ستمبر کو ہونے والے انتخاب کے لیے بدھ کو نوٹیفکیشن جاری کر دی، جس کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، امیدوار 21 اگست تک اپنی نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ جمع کرائے گئے دستاویزات کی جانچ 22 اگست کو کی جائے گی، جب کہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 25 اگست مقرر کی گئی ہے۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 17:38:55
الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کی عرضی خارج کر دی ہے۔ جسٹس ورما نے ایک جانچ کمیٹی کی رپورٹ اور اس وقت کے سی جے آئی کے ذریعہ انہیں عہدہ سے ہٹانے کی سفارش کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی داخل کی تھی۔ جسٹس دیپانکر دتّہ اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ نے معاملے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد 30 جولائی کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا، جسے آج سنایا گیا۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 17:35:40
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جمعرات کو بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا، جب اپوزیشن کے پرزور احتجاج اور مطالبات کے سبب لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائیاں بار بار متاثر ہوئیں اور بالآخر دونوں ایوانوں کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنا پڑا۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 17:06:36
جموں و کشمیر کی چار راجیہ سبھا سیٹیں فروری 2021 سے خالی ہیں۔ اس نے ایک آئینی سوال پیدا کر دیا ہے جس کے لیے صدر جمہوریہ سے مشورہ مانگا جا سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں حالیہ برسوں میں لگاتار ایمرجنسی لگنے کی وجہ سے ایوان بالا میں نمائندگی متاثر ہوئی ہے۔ س
View more
Thu, 07 Aug 2025 11:13:58
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ہندوستان پر دباؤ میں زبردست اضافہ کرتے ہوئے اس پر عائد ٹیرف کو دوگنا کر کے 50 فیصد کر دیا ہے، تاہم اضافی 25 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے پہلے ہندوستان کو 21 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ ممکن ہو سکے۔ امریکی مذاکرات کار 25 اگست کو ہندوستان پہنچنے والے ہیں۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 11:08:39
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان پر اضافی محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد ہندوستان نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ہندوستان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "حالیہ دنوں میں، امریکہ نے روس سے ہندوستان کی تیل کی درآمد کو نشانہ بنایا ہے۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 11:00:02
تلنگانہ میں او بی سی طبقہ کو ریزرویشن دیے جانے کا معاملہ دن بہ دن زور پکڑتا جا رہا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے اس تعلق سے آج دہلی میں دھرنا دیا اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ اسمبلی سے پاس 42 فیصد ریزرویشن والا بل جلد منظور کیا جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy