Wed, 06 Aug 2025 19:30:51
بہار میں ووٹرس کی ہوئی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) معاملہ پر ’اے ڈی آر‘ نے سپریم کورٹ میں گزشتہ روز ایک عرضی داخل کی تھی۔ آج اس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے باہر کیے گئے تقریباً 65 لاکھ ووٹرس کی تفصیل پیش کرے۔ اس کے لیے عدالت نے الیکشن کمیشن کو 3 دنوں کا وقت دیا ہے۔ یعنی تفصیلات آئندہ 9 اگست (ہفتہ) تک پیش کرنی ہوں گی۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 18:48:56
کیرالہ ہائی کورٹ نے بدھ کو ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) یا اس کے ایجنٹس عوام کو بغیر رکاوٹ، محفوظ اور منظم طریقے سے قومی شاہراہوں تک رسائی فراہم کرنے میں ناکام رہیں، تو وہ ایسی سڑکوں پر ٹول یا صارف فیس وصول کرنے کے حقدار نہیں۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 18:09:25
لوک سبھا میں بدھ کے روز ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں نے بہار میں جاری خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کے معاملے پر شدید ہنگامہ کیا، جس کے باعث ایوان کی کارروائی دو مرتبہ ملتوی کرنے کے بعد بالآخر دوپہر 2 بج کر 25 منٹ پر پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 18:01:11
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ 'پی ڈی اے پاٹھشالہ' کو پولیس بند نہیں کر سکتی، بلکہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خود آکر حالات کا جائزہ لینا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت نئے اساتذہ کی تقرری نہیں کرتی، پارٹی ان بند یا ضم شدہ اسکولوں میں طلباء کو تعلیم دیتی رہے گی۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 17:56:09
اداکار سے سیاستدان بنے وجے کی قیادت والی پارٹی "تملگا ویتری کڈگم" (TVK) نے اپنی دوسری ریاستی سطح کی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔ پہلے یہ کانفرنس 25 اگست کو مدورائی میں ہونی تھی، لیکن اب اسے 21 اگست کو منعقد کیا جائے گا۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 12:11:24
سپریم کورٹ کے جسٹس دیپانکر دتہ کے سخت زبانی تبصرہ کے معاملے میں راہل گاندھی کو اپوزیشن اور عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہورہی ہے۔ راہل کے ’’سچا ہندوستانی‘‘ ہونے پر سوال کھڑا کرنے والا تبصرہ سوشل میڈیا پر تنقید کا موضوع بنا ہوا ہے جبکہ منگل کو ’انڈیا‘ اتحاد نے بھی ایک میٹنگ میں اس تبصرے کو ’’انتہائی غیرضروری‘‘ قرار دیا۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 11:51:39
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) پر پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک ہنگامہ جاری ہے۔ سپریم کورٹ میں بھی اس سے جڑے معاملے پر بحث ہو رہی ہے۔ اس درمیان ایسو سی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) نے عرضی دائر کرکے الیکشن کمیشن کے ذریعہ کرائے گئے ایس آئی آر کے بعد جاری ڈرافٹ لسٹ میں جو 65 لاکھ ووٹروں کے نام چھوٹ گئے ہیں
View more
Wed, 06 Aug 2025 10:52:46
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بہار میں ووٹر لسٹ کے نظرثانی عمل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے جائز سوالات کا جواب دینے کے بجائے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے تاکہ بحث سے بچا جا سکے۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 10:47:08
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ انڈیا بلاک متحد ہو کر پارلیمنٹ میں عوامی مسائل کو اٹھائے گا اور حکومت کو اس کی ناکامیوں پر جوابدہ بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں انڈیا بلاک کے فلور لیڈران کی ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں کئی قومی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy