Wed, 06 Aug 2025 10:34:45
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران لوک سبھا نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے گوا اسمبلی میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کو ریزرویشن فراہم کرنے والا بل صوتی ووٹ سے پاس کر دیا۔ "ری ایڈجسٹمنٹ بل 2025" کے عنوان سے پیش کیے گئے اس بل کو وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے ایوان میں پیش کیا۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 19:37:22
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار کے بعد اب مغربی بنگال میں بھی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق، اس اہم انتخابی پیش رفت کے تحت ریاست کے چیف سیکریٹری کو باضابطہ خط بھیجا گیا ہے، جس میں انہیں فوری طور پر ایس آئی آر کی تیاری اور عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 18:19:37
اتراکھنڈ کے اُترکاشی میں بادل پھٹنے کا دردناک واقعہ پیش آیا ہے، جس نے ہر طرف تباہی کا منظر پیدا کر دیا ہے۔ اس حادثہ میں کم از کم 12 لوگوں کے ملبہ میں دبنے کی اطلاع سامنے آ رہی ہے، جبکہ 60 لوگوں کے لاپتہ ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس واقعہ میں اب تک کم از کم 4 افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 17:45:34
سپریم کورٹ 8 اگست کو اس درخواست پر سماعت کرے گا جس میں مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ معاملہ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچود کی سربراہی میں آئینی بینچ کے 2023 کے فیصلے سے متعلق ایک اضافی درخواست کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 17:35:38
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان پر روسی تیل کی خریداری کے سبب ٹیرف بڑھانے کی دھمکی کے بعد ملک کی سیاست میں نئی گرما گرمی دیکھنے کو ملی ہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی امریکہ سے متعلق خارجہ پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 17:30:52
سینئر سیاست دان اور جموں و کشمیر سمیت کئی ریاستوں کے سابق گورنر چودھری ستیہ پال ملک منگل کے روز دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ وہ کافی عرصے سے گردے کی بیماری میں مبتلا تھے اور حالت بگڑنے پر 11 مئی کو آر ایم ایل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ منگل کی دوپہر تقریباً ایک بجے انہوں نے آخری سانس لی۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 17:17:06
بہار میں جاری انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی مہم (ایس آئی آر) پر اپوزیشن کے شدید اعتراضات کے سبب پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کی کارروائی آج منگل کے روز بھی متاثر ہوئی۔ دونوں ایوانوں میں روز زبردست ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 11:54:12
بہار میں ووٹر لسٹ کی ’’خصوصی نظر ثانی مہم‘‘ کے خلاف پیر کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے شدید احتجاج کے آگے حکومت بےبس نظر آئی۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعدصرف۱۰؍ منٹ میں دوپہر۲؍ بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 10:44:53
دہلی کے راؤز ایونیو کورٹ نے پیر کو عام آدمی پارٹی کے لیڈر ستیندر جین کے خلاف جاری بدعنوانی کا مقدمہ بند کر دیا ہے۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو اس معاملے میں کسی بھی طرح کے غیر قانونی فائدے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ راؤز ایونیو کورٹ کے خصوصی جج (پی سی ایکٹ) دگ ونے سنگھ نے سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ قبول کر لی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy