Sun, 03 Aug 2025 18:27:26
ایک سینئر آرمی افسر نے مبینہ طور پر سری نگر ایئرپورٹ پر اسپائس جیٹ کے چار گراؤنڈ اسٹاف ملازمین پر حملہ کر دیا، جب اسٹاف نے ان سے اضافی ہینڈ بیگیج کے لیے ادائیگی کرنے کو کہا ۔ واردات 26 جولائی کی ہے، لیکن حملے کی وڈیو سوشیل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد معاملے کو لے کر عوام شدید ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔
View more
Sun, 03 Aug 2025 17:38:48
شیو سینا (یوبی ٹی) رہنما پرینکا چترویدی نے آئندہ ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کی اجازت دینے کے لیے حکومت اور بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستانی فوجیوں اور شہریوں کے خون کے بجائے اقتصادی مفادات کو ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے اسے ‘بلڈ منی‘ بتایا۔
View more
Sun, 03 Aug 2025 17:34:53
کانگریس لیڈر الکا لامبا نے ملک میں خواتین پر ہو رہے مظالم کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا اور حکومت پر الزام لگایا کہ وہ نہ صرف مجرموں کو بچا رہی ہے بلکہ انصاف کی مانگ کو کچلنے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔ الکا لامبا نئی دہلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر پر منعقدہ پریس بریفنگ سے خطاب کر رہی تھیں۔
View more
Sun, 03 Aug 2025 17:03:52
: لندن سے گلاسگو جانے والی ایزی جیٹ کی ایک پرواز میں "اللہ اکبر" کا نعرہ لگاتے ہوئے بم دھماکے کی دھمکی دینے والے بھارتی نژاد شخص کی شناخت 41 سالہ ابھئے دیوداس نائک کے طور پر ہوئی ہے، جس کا تعلق کرناٹک کے ساحلی ضلع اُترکنڑا کے ہوناور تعلقہ سے بتایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتوار، 27 جولائی 2025 کو پیش آیا جب مذکورہ شخص لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ سے گلا
View more
Sun, 03 Aug 2025 12:21:09
مالیگاؤں میں ۲۰۰۸ء میں ہونے والے بم دھماکہ کے کیس سے بھگوا خیمہ کے ملزمین کو بری کرنے کے ایک ہزار ۳۶؍ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کیس کے ملزمین کو کلین چٹ دے کر نہیںبلکہ شبہ کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 03 Aug 2025 12:08:38
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے خلاف لگاتار آواز اٹھا رہے تیجسوی یادو نے ڈرافٹ جاری ہونے کے بعد بھی سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو پولو روڈ واقع اپنی رہائش میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’اس پورے عمل میں دھاندلی کی گئی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا کہ ان کا نام ووٹر لسٹ سے غائب ہے۔
View more
Sun, 03 Aug 2025 11:14:39
نئی دہلی میں منعقدہ کانگریس کے سالانہ لیگل کانکلیو 2025 میں راہل گاندھی نے ایک دھماکہ خیز بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی اور وزیراعظم کا مینڈیٹ جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کے ٹھوس اور 100 فیصد ثبوت موجود ہیں کہ انتخابی عمل کو منظم طریقے سے متاثر کیا گیا اور الیکشن کمیشن جیسا اہم آئینی ادارہ مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔
View more
Sun, 03 Aug 2025 11:06:10
وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارمیا نے کہا ہے کہ آئین محض قانونی دستاویز نہیں بلکہ ایک ایسا اخلاقی عہد ہے جو سماجی انصاف، مساوات اور بھائی چارے پر مبنی ایک ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی روح ملک کے محروم اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے ہے، اور یہی اقدار ہماری شناخت ہیں۔
View more
Sat, 02 Aug 2025 18:21:50
گروگرام کا ایک پولیس کانسٹیبل جمعہ کے روز مبینہ طور پر اپنی اپنی ساتھی کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق، دونوں تقریباً ڈھائی سال سے لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy