Sat, 02 Aug 2025 17:51:15
چھتیس گڑھ کے بلاس پور میں این آئی اے عدالت نے جبری تبدیلی مذہب اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق معاملے میں گرفتار کیرالہ کی دو نن سسٹرز اور ایک قبائلی شخص کو نو دن بعد مشروط ضمانت دے دی ہے۔
View more
Sat, 02 Aug 2025 17:20:04
بہار میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے بعد جو عبوری یعنی ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کی گئی ہے، اس میں سب سے زیادہ ووٹروں کے نام پٹنہ ضلع سے حذف کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پٹنہ میں 3 لاکھ 95 ہزار ووٹروں کے فارم ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہو سکے۔
View more
Sat, 02 Aug 2025 11:46:38
میدان سے لے کر پہاڑوں تک مانسون کی وجہ سے عام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ خاص کر پہاڑی علاقوں میں شدید بارش سے کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ موسم کے خطرناک رخ اختیار کرنے کے سبب اس وقت چل رہی امرناتھ یاترا کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ تیرتھ یاترا راستہ بُری طرح تباہ ہو چکا ہے جس سے افسروں کو بال ٹال اور پہلگام دونوں راستوں پر مرمت اور رکھ رکھاؤ کا کام کرانا پڑ رہا ہے۔
View more
Sat, 02 Aug 2025 11:32:42
بلندشہر کے سیانہ میں 2018 میں ہوئے ہجومی تشدد کے مشہور مقدمے میں 6 سال سے زیادہ عرصے بعد عدالت نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج-12 گوپال جی نے جمعہ کو 38 افراد کو سزا سنائی، جنہیں عدالت نے قصوروار پایا تھا۔
View more
Sat, 02 Aug 2025 11:04:47
مہاراشٹر کے پونے میں شدید تشدد کے سبب حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ معاملہ دونڈ علاقہ کا ہے جہاں کے یوت علاقہ میں 2 گروپوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی۔ یہ کشیدگی ایک واٹس ایپ گروپ میں قابل اعتراض پوسٹ کے بعد دیکھنے کو ملی ہے۔
View more
Sat, 02 Aug 2025 10:50:50
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی یعنی (ایس آئی آر) کے بعد ڈرافٹ ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا ہے۔ ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویزن) کے دوران بہار کے 7 کروڑ 24 لاکھ سے زائد ووٹرس نے اپنے فارم بھرے، اور ان سبھی ووٹرس کے نام اس ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل ہیں۔
View more
Sat, 02 Aug 2025 10:43:34
بہار مین اسمبلی انتخاب سے عین قبل ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (اسپیشل انٹینسیو ریویزن– ایس آئی آر) کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ اب الیکشن کمیشن نے ڈرافٹ ووٹر لسٹ کو اپنی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کر دیا ہے، جہاں بہار کے ووٹرس اپنا اپنا نام چیک کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے درافٹ لسٹ سیاسی پارٹیوں کو بھی فراہم کر دی تھی۔
View more
Sat, 02 Aug 2025 10:38:34
شیوسینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمان پرینکا چترویدی نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سارا عمل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے اور ووٹر لسٹ میں یکطرفہ چھیڑ چھاڑ ہو رہی ہے۔
View more
Sat, 02 Aug 2025 10:35:54
سابق چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے اپنی مدت کار کے دوران حاصل سرکاری رہائش کو آج خالی کر دیا۔ سابق سی جے آئی نے سپریم کورٹ کے ذریعہ مرکزی حکومت کو رہائش خالی کرانے سے متعلق تحریر کردہ خط کے ایک ماہ بعد اس رہائش کو خالی کیا ہے۔ سپریم کورٹ انتظامیہ نے ان پر مقررہ وقت سے زیادہ رُکنے کا الزام عائد کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy