ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ اور ہبلی کے درمیان نئی ریلوے لائن پر ہونگے 3 جنکشنس، 12 کراسنگس اور 3 انٹر میڈیٹ بلاک سیکشنس

انکولہ اور ہبلی کے درمیان نئی ریلوے لائن پر ہونگے 3 جنکشنس، 12 کراسنگس اور 3 انٹر میڈیٹ بلاک سیکشنس

Wed, 25 Nov 2026 18:35:12    S O News

کاروار،  25 / نومبر(ایس او نیوز) ہبلی اور انکولہ کے درمیان بچھائی جا رہی نئی براڈ گیج ڈبل لائن ریلوے ٹریک اور الیکٹریفکیشن کے لئے جو قطعی سروے کیا گیا ہے اس کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے تحت ملناڈ اور ساحلی علاقے کے پورے روٹ پر 3 جنکشنس، 12 کراسنگس اور 3 انٹر میڈیٹ بلاک سیکشنس ہونگے ۔ 
    
انکولہ اور ہبلی کے درمیان کا مجموعی فاصلہ 166.799 کلو میٹر ہے ۔ جس کے بیچ 15 اہم اسٹیشنس اور 3 انٹرمیڈیٹ بلاک سیکشنس ہونگے ۔ ریلوں کی تیز رفتار اور محفوظ طریقے سے آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لئے 12 کراسنگس تجویز کیے گئے ہیں جن میں بودرسنگی، مشریکوٹی، کلگھٹگی، تمبور، کیروتّی، رامنکوپّا، یلاپور، بیرگڈّے، وجرلّی، ہونلّی اور نوگدّے مختلف درجات کے کراسنگ اسٹیشن ہونگے ۔  
    
اسی طرح اس ریلوے روٹ کے آغاز، درمیان اور اختتام پر ہبلی جنکشن، ہبلی ساوتھ اور انکولہ تین جنکشنس ہونگے ۔ اس میں ہبلی جنکشن پہلے سے قائم شدہ اور اہم جنکشن ہے ، جبکہ ہبلی ساوتھ نیا تعمیر شدہ جنکشن ہے ۔ اس روٹ کے اختتام پر انکولہ ایکسچینج بھی نیا جنکشن ہے ۔ 


Share: