بھٹکل، 24/ نومبر (ایس او نیوز ) تعلقہ کے سرپن کٹے کے قریب ہُوئدمڈی جانے والی سڑک پر منگل کی علی الصبح ایک گاڑی کی ٹکر سے تقریباً ڈیڑھ سے دو سال عمر کے تیندوے کی موت ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق سرپن کٹے میں پانی کی فیکٹری کے قریب تیندوا سڑک پار کر رہا تھا کہ اسی دوران کسی نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ تیندوے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے افسران جائے وقوع پر پہنچے اور معائنہ کیا۔ تیندوے کا پوسٹ مارٹم کیے جانے کے بعد اس کی موت کی اصل وجہ اور دیگر تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔