Wed, 15 Aug 2018 02:43:44
بھارتی فضائیہ (گروڑ)کے سارجنٹ ششی دھر پی پرساد کو آپریشن رکشک میں تعینات کیا گیا تھا۔ 10اکتوبر 2017 کو شام 4 بجے ایک مکان میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد گروڑ کی ٹیم اور فوج کے یونٹوں نے جموں و کشمیر کے باندی پورہ ضلعے میں رکھ ہاجن گاؤں کے بون محلے میں مشترکہ کارروائی شروع کی
View more
Wed, 15 Aug 2018 02:36:04
معروف طلبہ لیڈر عمر خالد پر گذشتہ کل کانسٹی ٹیوشن کلب میں ہوئے حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے دہلی پولس اور سیکوریٹی پر سخت سوالات اٹھائے ہیں ۔ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہاکہ جس جگہ پر حملہ ہواہے وہ انتہائی حساس اور سخت سیکوریٹی زون ہے ۔پارلیمنٹ وہاں سے پانچ سو میٹر کے فاصلے پر ہے
View more
Wed, 15 Aug 2018 02:29:31
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بچوں کو ذمہ دار شہری بنایا جانا چاہئے ۔جناب وینکیا نائیڈو جی ڈی گوئنکا لا پیٹائٹ پری اسکول کے بچوں سے گفتگو کررہے تھے ،جو یوم آزادی کے موقع پر ان سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔نائب صدر جمہوریہ موصوف نے کہا کہ ماں بچے کی پہلی معلمہ ہوتی ہے اور بچے کو ماں کے بارے میں اور مادری زبان میں تعلیم دی جانی چاہئے
View more
Wed, 15 Aug 2018 01:42:25
نیشنل جیوگرافک، جس کی ابھی تک متاثر کن اور دلچسپ کہانیاں سنانے کی 130 سال کی خوشحال وراثت رہی ہے، نے اب ہندوستانی فوج کے سب سے قدیم ریجیمنٹ پر خصوصی ڈاکیومنٹری بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا نام ہو گا، "دی پریسیڈنٹ باڈی گارڈ" یہ فلم یقیناًناظرین میں وطن پرستی کا راگ چھیڑے گی۔ آئندہ 72 ویں یوم آزادی پررات 9بجے چینل پر اس کے پریمیئر کی لئے تیاری مکمل لی گئی ہے
View more
Wed, 15 Aug 2018 01:13:34
25 سالوں سے جیل میں مقید 92 سالہ رائے بریلی کے مکین ڈاکٹر حبیب گذشت شب طویل عرصہ کے بعد جب اپنے گھر پہنچے تو ان کے لیئے سب بدل چکا تھا ، انہیں رائے بریلی کے تاریخی گلی کونچے اجنبی لگ رہے تھے نیز ان کے جیل جانے کے وقت کے حالات اور آج کے حالات میں زمین آسمان کا فرق محسوس کرکے ان کی کیفیت بدل گئی ہے
View more
Wed, 15 Aug 2018 00:59:17
صدرجمہوریہ ہندرام ناتھ کووندنے اہل وطن کوجہاں مبارک باددی ہے وہیں کہاہے کہ ہمارا ترنگا ہمارے ملک کے قومی وقار کی علامت ہے۔ اس دن ہم ملک کی خودمختاری کا جشن مناتے ہیں اور اپنے ان اجداد کے تعاون کو جذبہ تشکر سے یاد کرتے ہیں جن کی کوششوں سے ہم نے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ یہ دن تعمیر قوم میں، ان کے باقی بچے کاموں کو پورا کرنے کے لئے عہد کا بھی دن ہے جنہیں ہمارے باصلاحیت نوجوان ضرور پورا کریں گے۔انہوں نے ک
View more
Tue, 14 Aug 2018 01:23:23
پروفیسر بھیم سنگھ کے بڑے بھائی صوبیدار جگن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب ان کے آبائی گاوں چننتا ، تحصیل رام نگر میں گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں رشتہ دار وں اور دوستوں نے شرکت کی ۔ تعزیتی تقریب میں شامل ہونے والوں میں جناب ہرش دیو سنگھ، جناب بلدیو سنگھ منکوٹیا(دونوں بھتیجے) ، محترمہ سمتا دیوی (بہن) ، مسٹر شمشیر سنگھ، مسٹر انرودھ سنگھ، پرکشت سنگھ
View more
Tue, 14 Aug 2018 01:11:02
اسٹیٹ لیگل اینڈکمیٹی کے ایکزیکیوٹیو چیرمین اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے آج ایک مقامی نوجوان آنجہانی سید مرفاد شاہ کے والدین سے ملاقات کی جسے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی نجی رہائش گاہ بٹھنڈی ، جموں پر تعینات سلامتی دستوں نے بے رحمی سے 4اگست، 2018کو قتل کردیا تھا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے مرفاد شاہ کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ انہیں انصاف ملے گا اور قصورواروں کو
View more
Mon, 13 Aug 2018 03:36:48
یوم آزادی پر کسی بھی طرح کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے دہلی پولیس حفاظتی انتظامات کو چاک و چوبند کرکے اضافی احتیاط برت رہی ہے۔اہم بازاروں اور مال، ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں او ردیگر بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں دہلی پولیس نے چوکسی بڑھا دی ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy