Fri, 12 Apr 2019 00:46:49
ہمارے ملک کی جمہوریت کی یہ سب سے بڑی خوبی ہے کہ یہاں ایک ایک ووٹ کا بھی شمارہوتاہے۔یہی وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے اتراکھنڈ کے نینی تال جل میں واقع کاربیٹ ٹائیگر ریزرو کے اندر بھی پولنگ بوتھ بنایا ہے۔کاربیٹ پارک کے ڈھکالا رینج کے کاربیٹ بال ریزرو میں بننے والے بوتھ میں صرف 14 ووٹر ہیں۔کوٹدوار اسمبلی حلقہ میں پڑنے والے اس بوتھ تک پہنچنے کے لئے ووٹنگ ٹیم کو 4 سے 5 گھنٹے تک پیدل چلنا پڑتا ہے۔پہلے مرحلے
View more
Thu, 11 Apr 2019 00:44:28
کولار لوک سبھا حلقہ میں شامل سرینواس پور اسمبلی حلقہ کے عوام کبھی بی جے پی کی حمایت نہیں کریں گے اور مقامی رکن اسمبلی واسپیکر کے آر رومیش کمار بھی بی جے پی کے حق میں ووٹ طلب نہیں کریں گے۔ یہ بات آج یہاں سرینواسپور میں منعقدہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر ایچ اکبر شریف نے کہی.
View more
Wed, 10 Apr 2019 22:50:31
لوک سبھا انتخابات کے لئے ہونے والے ووٹنگ سے ایک دن پہلے مہاراشٹر کے گڑھ چرولی میں سی آر پی ایف کی گشتی ٹیم پر نکسلیوں نے حملہ کردیا۔نکسلیوں کی طرف سے سی آر پی ایف کی گشتی ٹیم پر کئے گئے آئی ای ڈی دھماکہ کی زد میں کئی نیم فوجی اہلکار زدومیں آئے ہیں۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے
View more
Wed, 10 Apr 2019 22:44:12
بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہوئے شتروگھن سنہا نے نجی ٹی وی این ڈی ٹی وی سے بات چیت کی۔ اس دوران شتروگھن سنہا نے بی جے پی چھوڑنے سے لے کر بی جے پی میں لال کرشن اڈوانی اور دیگر بڑے لیڈروں کو نظر انداز پر بھی بات کی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آخر وہ ایک کون سی وجہ سے تھی جس نے انہیں بی جے پی کو چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ شتروگھن سنہا نے کہا کہ کانگریس میں شامل ہونے سے پہلے ان کے پاس کئی پارٹیوں
View more
Wed, 10 Apr 2019 22:38:28
نریندر مودی کی بالی وڈ کو یرغمال بنانے کی کوشش کو اس وقت بڑا دھچکا لگا، جب الیکشن کمیشن نے مودی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی ریلیز پر روک لگا دی.
View more
Wed, 10 Apr 2019 22:35:25
الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کو فرقہ وارانہ احساسات مجروح کرنے والے ان کے مبینہ بیان کو پہلی نظر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بتاتے ہوئے وجہ بتاؤنوٹس جاری کیا ہے۔کمیشن نے گزشتہ ماہ کریم نگر میں ایک جلسہ عام کے دوران راؤ کی طرف سے مبینہ طور پر ہندوؤں کے تئیں بیان دینے کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے بدھ کو یہ کارروائی کی۔ کمیشن نے راؤ سے 12 اپریل تک اس معاملے میں اپنا جواب دینے
View more
Wed, 10 Apr 2019 22:28:15
ملک بھر کے قریب 800 سے زیادہ تھٹر فنکاروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے ملک کے شہریوں سے تقسیم کی سیاست کرنے والوں کو اقتدار سے باہر کرنے کی اپیل کی ہے۔ آرٹسٹ یونائٹیڈ انڈیا کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق تھیٹر فنکار نے کہا ہے کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں اس بار کے لوک سبھا انتخابات سے سب سے زیادہ اہم ہیں ۔ گیارہ زبان میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ’آئیڈیازآف انڈیا ‘ کی سوچ کو خطرہ ہے
View more
Wed, 10 Apr 2019 22:23:27
بیگو سرائے بہار کی ہاٹ سیٹ مانی جا رہی ہے۔ بی جے پی نے یہاں سے اپنے فائر برانڈ لیڈر گری راج سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو دیئے حلف نامے کے مطابق گری راج سنگھ اور ان کی اہلیہ کی کل مقولہ و غیر منقولہ جائیداد8,30,24,577روپے کی ہے جو 2014 میں 5,00,54,771روپے کی تھی
View more
Wed, 10 Apr 2019 22:18:51
بہار کے مظفر پور کی ایک عدالت میں بی جے پی کے انتخابی منشور میں دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کرنے کے وعدے کے خلاف تبصرہ کرنے پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے خلاف ایک شکایت دائر کی گئی ہے ۔ مظفر پور کے مرکزی عدالتی مجسٹریٹ کی عدالت میں ایڈووکیٹ راجیش چندر شرما نے منگل کو نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سربراہ محبوبہ مفتی کے خلاف مذکورہ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy