Fri, 22 Mar 2019 21:21:25SO Admin
بہوجن سماج پارٹی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس لسٹ میں مغربی اترپردیش کی 11 لوک سبھا سیٹوں کے امیدواروں کے نام ہیں۔ گزشتہ کافی وقت سے بی ایس پی کی اس فہرست کا انتظار کیا جا رہا تھا۔جن لوگوں پر بی ایس پی نے داؤ لگایا ہے وہ ہیں: سہارنپور سے حاجی فضل الرحمن، بجنور سے ملوک ناگر، نگینہ سے گریش چندر، امروہہ سے کنور دانش علی، میرٹھ سے حاجی یعقوب، گوتم بدھ نگر سے ست بیر ناگر، بلند شہر
View more
Thu, 21 Mar 2019 22:51:39SO Admin
بی جے پی کے باغی رہنما شتروگھن سنہا نے ہولی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹوئٹر پر نیک خواہشات دیتے ہوئے ان پر شدید طنز کیا ہے۔’میں بھی چوکیدار ہوں‘ مہم کے درمیان مودی کی طرف سے’ چوکیداروں‘ سے خطاب کرنے کو لے کر سنہا نے کہا کہ زیادہ تر چوکیدارخط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ، ان کے درمیان تقریر کرنے سے اہم ہے ان کی حالت بہتر بنانا ہے
View more
Thu, 21 Mar 2019 22:42:01SO Admin
اتر پردیش کے شاہ جہاں پور ضلع میں ہولی پر نکلنے والے لاٹ صاحب کا جلوس یوں تو پر امن ختم ہو گیا مگر انتظامیہ کی لاکھ کوششوں کے باوجود’لاٹ صاحب‘ کو جوتے مارنے سے نہیں روکا جا سکا۔ لاٹ صاحب کا جلوس چوک علاقے واقع پھول متی مندر سے لاٹوں صاحب کو متھا ٹیکنے کے بعد چوک کوتوالی آیا، وہاں پر کوتوال نے لاٹ صاحب کو سلامی دینے کے ساتھ انعام بھی دیا
View more
Thu, 21 Mar 2019 22:35:19SO Admin
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے نیرو مودی کی لندن میں گرفتاری کا کریڈٹ لے رہی بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کریڈٹ حاصل کرنے والوں کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ اسے (نیرو مودی ) جانے کس نے دیا تھا؟'پرینکا نے صوبہ کے اپنے تین روزہ دورے کے آخری دن بدھ کی شام کو چندولی میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں ایک سوال پر کہا کہ بی جے پی حکومت کو پہلے یہ بتانا چاہیے کہ نیرو مودی کو ملک سے بھگایا کس نے
View more
Thu, 21 Mar 2019 22:30:19SO Admin
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اونتی پورہ کے جواں سال اسکول پرنسپل کی حراستی ہلاکت کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹوں جن کے مطابق مہلوک نوجوان کو دوران حراست شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، پراپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کو مزید زخم دینے کے بجائے مرہم کی ضرورت ہے
View more
Thu, 21 Mar 2019 22:25:26SO Admin
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین چیف اسد الدین اویسی نے پی ایم مودی کے ’میں بھی چوکیدار‘ مہم پر حملہ بول دیا ۔ پلوامہ، اری اور پٹھان کوٹ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے اویسی نے پی ایم مودی پر حملہ بولتے ہوئے پوچھا ہے کہ آپ کس طرح کے چوکیدار ہیں۔ سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی اصل میں ملک کے’چوکیدار‘
View more
Thu, 21 Mar 2019 03:04:38SO Admin
جمعیۃعلماء مراٹھواڑہ کے اراکین عاملہ کا ایک اہم اجلاس مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صدر جمعیۃعلماء مراٹھواڑہ کی صدارت میں سٹی فنکشن ہال ،پربھنی میں منعقد ہوا ،جس میں حالات حاضرہ اور دیگر چند اہم امور پر تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ لیا گیا ۔مجلس عاملہ جمعیۃعلماء مراٹھواڑہ کے اس اجلاس میں تحفظ ختم نبوت کی تحریک کو عام کرنے کے لئے مختلف زبانوں میں لٹریچر تیار کر کے اس کو عام مسلمانوں تک پہونچانے نیز علماء کرا
View more
Wed, 20 Mar 2019 02:24:16SO Admin
اگلے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے درمیان کانگریس اور جے ڈی ایس کو مقامی سطحوں پر جن مشکلوں کاسامنا کرنا پڑرہاہے ان سے نپٹنے اور متحد ہوکر انتخابات لڑنے کے ساتھ ریاست میں زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے آج کانگریس اور جے ڈی ایس قائدین کااعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
View more
Wed, 20 Mar 2019 02:22:35SO Admin
دھارواڑ میں زیر تعمیر 5منزلہ عمارت بیٹھ گئی جس کے سبب 2افراد ہلاک اورکئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ اس حادثے میں سلیم مکاندار (28)ہلاک ہوگئے ہیں ۔ دھارواڑ کے کمار میشورنگر میں زیر تعمیر کامپلکس گرگیا۔ ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کو باہر نکالنے کے لیے محکمۂ پولیس ، فارئر فورس عملہ اور دیگر عوام مسلسل کوشش کررہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر دیپاچولن زخمیوں کو بچانے کی کوشش کی نگرانی کررہی ہیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy