Sun, 02 Oct 2016 20:02:41SO Admin
ملک نے آج مہاتما گاندھی کو ان کی 147ویں جینتی پر یاد کیا اور صدر پرنب مکھرجی، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں نے یہاں ان کی قبر پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا ۔نائب صدر حامد انصاری، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سینئر بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی نے بھی بابائے قوم گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 20:00:29SO Admin
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کے بعد،انسانی حقوق کی کارکن ایروم شرمیلا اب وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنا چاہتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ انہیں وزیر اعظم سے اچھا مشورہ ملے گا ۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 19:59:01SO Admin
قومی دارالحکومت کی ضلع عدالتوں کے ججوں کو اب ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کے مطابق اضافہ شدہ تنخواہ ملے گی ۔دہلی حکومت نے ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کو نوٹیفائڈ کر دیا ہے جس میں یکم جنوری سے بنیادی تنخواہ اور پنشن میں 2.5فیصد اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 19:55:55SO Admin
سپریم کورٹ نتیش کٹارا قتل معاملے میں وکاس یادو، اس کے چچا زاد بھائی وشال اور ان کے ساتھی سکھ دیو پہلوان کی سزا کی مدت پر کل فیصلہ کرے گا
View more
Sun, 02 Oct 2016 19:52:52SO Admin
شہر کی پولیس نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ اگر کوئی بغیر اجازت کے پوسٹر وغیرہ لگاتا ہے تو اس کو جائیداد کو بگاڑنے کے الزام میں استغاثہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ایسی سرگرمیوں کے خلاف شکایتیں آنے پر ایف آئی آر درج کی جائیں گی ۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 19:46:49SO Admin
لواحقین اور قریبی رشتہ داروں کی طرف سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کے درمیان قومی حقوق اطفال تحفظ کمیشن(این سی پی سی آر)نے پاکسو ای -باکس پہل شروع کی ہے جس کے ذریعہ متاثرہ بچے اپنی شکایت براہ راست کمیشن تک پہنچا سکتے ہیں۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 19:34:26SO Admin
دہلی ہائی کورٹ نے قومی فوڈسیکورٹی قانون کو نافذ کرنے کے لیے ہدایات دینے کا مطالبہ کرنے والی ایک مفاد عامہ کی عرضی پر دہلی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 19:17:21SO Admin
اقلیتوں اور کمزور طبقوں کو حقوق دلانے کے این ڈی اے حکومت کے ’راج دھرم‘کا ذکر کرتے ہوئے اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے سامنے غربت سب سے بڑا چیلنج ہے اور غربت کے خلاف جنگ کرنا مودی حکومت کا سب سے بڑا عزم ہے۔
View more
Sun, 02 Oct 2016 19:09:56SO Admin
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ فوج کے جوان چندو بابو لال چوہان کو پاکستان سے واپس لانے کے لیے ڈی جی ایم او کے ذریعے ایک مضبوط نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy