Wed, 24 Apr 2019 01:25:12
اداکار سنی دیول بالی وڈ کے پردے پر دھمال کرنے کے بعد اب سیاسی پچ پر اپنی قسمت آزمانے کو تیار ہیں۔بی جے پی کے قدآور لیڈروں کی موجودگی میں سنی دیول آج بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے۔بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں اس دوران وزیر دفاع نرملا سیتا رمن، پیوش گوئل سمیت کئی لیڈر موجود تھے۔پیوش گوئل نے سنی دیول کو بی جے پی کی رکنیت دلائی۔بتایا جا رہا ہے کہ پنجاب کی گرداس پور سیٹ سے وہ لوک سبھا الیکشن لڑ سکتے ہی
View more
Wed, 24 Apr 2019 01:19:35
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے منگل کو الزام لگایا کہ پورے ہندوستان میں وی ایم یا تو خراب ہیں یا پھر بی جے پی کے حق میں ووٹ ڈال رہی ہیں اکھلیش نے الیکشن کمیشن کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ پورے ملک میں وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین)یا تو خراب ہیں یا پھر بی جے پی کے لئے ووٹ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ کہتے ہیں کہ الیکشن افسر وی ایم آپریٹنگ کے معاملے میں تربیت یافتہ نہیں ہیں۔ساڑھ
View more
Wed, 24 Apr 2019 01:10:33
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے خلاف جنسی تشدد الزام کے کیس میں سپریم کورٹ نے منگل کو اس وکیل سے جواب مانگا جس نے یہ سنسنی خیز دعوی کیا تھا کہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو جنسی تشدد کے جھوٹے کیس میں پھنسا کر ان کواستعفی دینے پر مجبور کرنے کے مقصد سے سازش رچی گئی تھی۔جسٹس ارون مشرا کی قیادت میں تین ججوں کی ایک خصوصی بنچ نے وکیل جشن سنگھ بینس کو نوٹس جاری کیا اور اس دعوے کے سلسلے میں ان سے جواب مانگا
View more
Wed, 24 Apr 2019 01:06:15
لوک سبھا انتخابات 2019 کے پیش نظر بی جے پی نے دہلی میں اپنے ساتویں امیدوار کے طور پر گلوکار ہنس راج ہنس کو شمال مغربی دہلی سے اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مشہور پنجابی گلوکارہنس راج ہنس بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر شمال مغربی دہلی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔اس فیصلے سے ناراض ادت راج نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے ٹکٹ نہیں دیا، اب میں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے
View more
Wed, 24 Apr 2019 01:00:42
ہریانہ سے لے کر دہلی کے ایمس میں کئی گھوٹالوں کا انکشاف کرکے سیاسی اور انتظامی کوریڈور کو ہلا دینے والے وہسل بلوور افسر سنجیو چترویدی کے کیس کی سماعت سے اب تک بہت سے جج الگ ہو چکے ہیں۔تازہ معاملہ کیٹ چیئرمین جسٹس ایل نرسمہن ریڈی کا ہے۔حالانکہ جسٹس ریڈی نے کیس سے الگ ہونے کی وجوہات کا انکشاف کیا ہے، دیگر ججوں کے حکم میں اس بات کا واضح ذکر نہیں ہے کہ انہوں نے کن وجوہات سے کیس کی سماعت سے خود کو الگ
View more
Tue, 23 Apr 2019 20:45:51
اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے منگل کو کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت بنتے ہی جموں کشمیر سے دفعہ370 ہٹائی جائے گی ۔موریہ نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت بنتے ہی نریندر مودی وزیر اعظم بنیں گے اور جموں کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک سے دہشت گردی ختم ہو جائے گی اور آنے والے وقت میں راہل گاندھی اٹلی اور اکھلیش یادو سیفئی چلے
View more
Tue, 23 Apr 2019 20:42:49
جے این یوکے پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین پندرہ روزہ دورے پرازبکستان روانہ ہورہے ہیں جہاں تاشقند اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز کے طلبہ وطالبات کو اردو شاعری اور دیگر اصناف پرلکچردیں گے۔واضح رہے کہ ازبکستان کے اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ اور اسکول میں اردو زبان و ادب کی تعلیم دی جاتی ہے۔ جہاں بڑی تعداد میں اردو کے طلبہ وطالبات زیرتعلیم ہیں۔ازبکستان میں پروفیسر خواجہ اکرام اردو زبان وادب کی تدریس، ہندوست
View more
Tue, 23 Apr 2019 20:33:00
الیکشن کمیشن کی چشم پوشی اوربنیادی مدعے نہ ہونے کی وجہ سے بی جے پی لیڈران کسی بھی حدتک جانے کوتیارہیں۔وہ مستقل اشتعال انگیزبیانات دے رہے ہیں،متنازعہ بیانات کے لیے مشہور مرکزی وزیر اور بیگوسرائے سے بی جے پی امیدوار گری راج سنگھ نے انتخابات میں ہرے جھنڈوں پر پابندی لگانے کی الیکشن کمیشن سے کی ہے۔انہوں کہا ہے کہ اس رنگ کے جھنڈوں کو اکثر مسلمانوں سے جڑے سیاسی اور مذہبی اداروں سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے
View more
Mon, 22 Apr 2019 01:10:39
مالیگاؤں دھماکے کیس میں ایک سابق سرکاری وکیل نے بی جے پی لیڈر پرگیہ ٹھاکر کے اس دعویٰ کرنے پرگوشمالی کی کہ’ انہیں 26/11 کے ہیرو ہیمنت کرکرے کی قیادت والی ٹیم کی طرف سے تفتیش کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا‘۔ دو دن پہلے، 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ میں شہید ہوئے پولیس افسرآنجہانی ہیمنت کرکرے کو لے کر مالیگاؤں دھماکے کی ملزم پرگیہ ٹھاکر نے متنازعہ بیان دیا تھا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy