ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
عالمی خبریں
    لاپتہ بلاگر سلمان حیدر واپس لوٹ آئے

    لاپتہ بلاگر سلمان حیدر واپس لوٹ آئے

    Sat, 28 Jan 2017 21:30:33 
    کستانی میڈیا کے مطابق قریب تین ہفتے قبل اسلام آباد کے علاقے بنی گالا سے لاپتہ ہو جانے والے بلاگر، انسانی حقوق کے کارکن اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر جمعہ کی شب گھر لوٹ آئے۔رواں ماہ کے آغاز میں سلمان حیدر کے علاوہ چار دیگر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور بلاگرز لاپتہ ہو گئے تھے۔
    برطانوی اداکار جان ہارٹ انتقال کر گئے

    برطانوی اداکار جان ہارٹ انتقال کر گئے

    Sat, 28 Jan 2017 21:28:25 
    معروف بر طانوی ایکٹر جان ہارٹ 77برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ کینسر کے عارضے کا شکار سر جان ہارٹ اپنی مشہور زمانہ فلموں دی ایلیفنٹ مین اور مڈنائٹ ایکسپرس میں کارکردگی پر آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیے گئے تھے۔
    مصری ریستوران میں غریبوں کے لیے ایک وقت کھانا مفت

    مصری ریستوران میں غریبوں کے لیے ایک وقت کھانا مفت

    Sat, 28 Jan 2017 21:26:18 
    مصرمیں ایک مخیر شہری نے دارالحکومت قاہرہ کے جنوبی علاقے الجیزہ میں قائم اپنے ریستوران سے غریب شہریوں کو روزانہ ایک وقت کا کھانا مفت فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ان کے انسانی خدمت کے اقدام کو مصر کے عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے
    چلی میں بدترین جنگلاتی آگ، ہلاک ہونے والوں کی تعداد11 ہو گئی

    چلی میں بدترین جنگلاتی آگ، ہلاک ہونے والوں کی تعداد11 ہو گئی

    Sat, 28 Jan 2017 21:22:24 
    چلی میں شدید جنگلاتی آگکے سبب ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوان یہ آگ پھیلتی ہوئی تین ہزار آٹ سو ستر اسکوائر کلو میٹر تک پھیل چکی ہے۔
    مصر:نماز کیلئے وضو کا کہنے پر بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

    مصر:نماز کیلئے وضو کا کہنے پر بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

    Sat, 28 Jan 2017 21:20:32 
    مصرمیں ایک بد بخت نوجوان نے نماز فجر کے لیے وضو بنانے اور مسجد میں نماز ادا کرنے کا کہنے پر اپنی ماں کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کا یہ ہولناک واقعہ حل ہی میں سویز کے علاقے میں قائم السلام کالونی میں پیش آیا جب ایک خاتون نے اپنے 32سالہ بیٹے کو نماز فجر کے لیے وضو کرنے اور نماز کی تیاری کرنے کا کہا
    اسقاط ِحمل مخالف ریلی، ٹرمپ کی مکمل حمایت کی یقین دہانی

    اسقاط ِحمل مخالف ریلی، ٹرمپ کی مکمل حمایت کی یقین دہانی

    Sat, 28 Jan 2017 21:13:43 
    واشنگٹن ڈی سی میں جمعے کے روز سالانہ مارچ فور لائف ریلی نکالی گئی، جس میں ہزروں افراد نے شرکت کی، جس کی اہمیت اِس سال اس لیے بڑھ گئی ہے، چونکہ ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ اور ری پبلیکن قیادت والی کانگریس کے دور میں اُن کی تبدیلی لانے کی توقعات میں نئی جان پڑ گئی ہے۔
    باؤنڈری بڑی ہونے پر گیند کو فلائٹ کرا سکتے ہیں:یجوندر چہل

    باؤنڈری بڑی ہونے پر گیند کو فلائٹ کرا سکتے ہیں:یجوندر چہل

    Sat, 28 Jan 2017 21:08:39 
    نوجوان لیگ اسپنر یجوندر چہل کا خیال ہے کہ وی سی اے اسٹیڈیم جیسے بڑے میدانوں پر بالر کے پاس گیندوں کو فلائٹ کرانے کا زیادہ موقع ہوتا ہے جس سے بلے باز کو چکما دیا جا سکے۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20میچ میں مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چہل نے کہا کہ بڑے میدانوں سے فرق پڑتا ہے
    بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان اے کی قیادت کریں گے مکند

    بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان اے کی قیادت کریں گے مکند

    Sat, 28 Jan 2017 21:03:28 
    )تمل ناڈو کے کپتان ابھینو مکند بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سے پہلے ہونے والے دو روزہ پریکٹس میچ میں 14رکنی ہندوستان اے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ٹیم میں آل راؤنڈر جینت یادو بھی شامل ہے جنہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران چوٹ لگی تھی۔
    اقوام کے بیچ دیواریں گرانے کا وقت ہے، تعمیر کرنے کا نہیں: روحانی کی ٹرمپ پر تنقید

    اقوام کے بیچ دیواریں گرانے کا وقت ہے، تعمیر کرنے کا نہیں: روحانی کی ٹرمپ پر تنقید

    Sat, 28 Jan 2017 20:56:40 
    یرانی صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قوموں کے بیچ دیواریں کھڑی کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ تہران میں آج انہوں نے کہا امریکا بھول چکا ہے کہ دیوار برلن کو منہدم ہوئے کئی سال بیت چکے ہیں