Fri, 27 Jan 2017 20:45:57
ثانیہ مرزا نے آج یہاں آئیون ڈوڈگ کے ساتھ مل کر سمتھا اسٹوسپر اور سیم گروتھ کی مقامی جوڑی کو شکست دے کرآسٹریلیااوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں داخل ہوکر ساتویں گرینڈسلیم خطاب کی جانب مضبوط قدم بڑھائے۔ہندوستان اور کروشیا کی دوسری ترجیحی جوڑی نے ایک گھنٹہ اور 18منٹ چلے سیمی فائنل میں 6-4 2-6 10-5سے جیت درج کی
View more
Fri, 27 Jan 2017 20:41:32
شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے فلسطین۔ شام ایکشن گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں خانہ جنگی کے دوران وہاں سے فرار ہوکر دوسرے ملکوں میں پہنچنے کی کوشش کے دوران 50فلسطینی پناہ گزین سمندر میں کشتیوں کے حادثات میں جاں بحق ہوئے۔
View more
Fri, 27 Jan 2017 20:38:32
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل میں قائم امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان پر عالم اسلام میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اردن کے صدر مقام عمان میں پیشہ ور تنظیموں کے اتحاد پروفیشنل الائنس ایسوسی ایشنز کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
View more
Fri, 27 Jan 2017 20:36:35
اتر پردیش کے کابینہ وزیر اعظم خان کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔سپریم کورٹ نے یوپی جل کارپوریشن کے سربراہ سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اعظم خان کو کارپوریشن کے سربراہ کے عہدے پر بنے رہنے دیا جائے،
View more
Fri, 27 Jan 2017 20:33:11
اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ سے متصل دیوار براق کو اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے ریلوے لائن کے ذریعے ملانے کے حالیہ منصوبے پر فلسطینی مذہبی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ بیت المقدس میں مقدسات کے دفاع کے لیے قائم مسلم۔
View more
Fri, 27 Jan 2017 20:27:11
صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسلامی انتہاپسندی کے خلاف لڑائی میں اذیت کے طریقہء کار کو اپنانے کے معاملے پر اُن کے داخلی اور بیرونِ ملک مخالفین کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا ہے، اور بش کے دور میں تفتیش کی پالیسیوں اور سی آئی اے کی جانب سے سیاہ مقام قیدخانوں کے بارے میں ایک شدید بحث چھڑ گئی ہے۔
View more
Fri, 27 Jan 2017 20:22:21
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف سٹریٹیجسٹ سٹیو بینن نے ملک کے مین سٹریم میڈیا کو اپوزیشن جماعت قرار دیتے ہوئے اسے اپنا منہ بند رکھنے کا کہا ہے۔سٹیو بینن نے دی نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ اخباری اداروں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی جیت کا قبل از وقت اندازہ لگانے میں ناکام رہنے پر ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Fri, 27 Jan 2017 20:15:01
کم از کم تین اعلیٰ امریکی سفارت کاروں نے محکمہء خارجہ کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں آیا اُن کا جانا نئی انتظامیہ کے آنے کے بعد عبوری دور کا روایتی حصہ ہے یا یہ سفارت کاروں کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کا کوئی مربوط انداز، جنھوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی براک اوباما کی انتظامیہ میں فرائض انجام دیے تھے
View more
Fri, 27 Jan 2017 19:58:13
عالمی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے دوران فلسطین میں اسرائیل کی غیرقانونی یہودی آباد کاری کی مذمت کی قراداد ناکام بنا دی گئی۔ گذشتہ شب سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں گذشتہ ماہ منظور کی گئی قرارداد 2334کی خلاف ورزی کی مذمت کرنے کی سفارش کی گئی تھی مگر اس موقع پر سلامتی کونسل کوئی اہم فیصلہ کرنے میں ناکام رہی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy