Tue, 28 Jan 2025 16:58:22
چین کے جدید اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک (DeepSeek) نے اپنے نئے اے آئی ماڈلز کے ذریعے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ کمپنی دعویٰ کرتی ہے کہ ان کے اے آئی ماڈلز نہ صرف کارکردگی میں دنیا کے صف اول کے ماڈلز کے برابر ہیں بلکہ ان کی تیاری میں اخراجات بھی نمایاں طور پر کم ہیں۔
View more
Tue, 28 Jan 2025 11:26:01
غزہ شہر اور ساحلی علاقے کے شمالی علاقوں میں ہزاروں فلسطینیوں نے پیر کے روز اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع کیا، یہ سب 15 ماہ کی جبری بے گھری کے بعد ممکن ہوا۔
View more
Tue, 28 Jan 2025 11:22:57
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے پیر کو اطلاع دی کہ گزشتہ ہفتے لیبیا کے ساحل سے 1,313 تارکین وطن کو کامیابی سے ریسکیو کیا گیا۔
View more
Tue, 28 Jan 2025 11:19:57
انڈونیشیا کے مغربی صوبہ سلاویسی کے ماموجو علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 19:27:07
امریکی کانگریس کی رکن رشیدہ طلیب نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے فلسطینی بچوں اور شہریوں کے قتل پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 19:24:14
امریکہ کی سپریم کورٹ نے 2008ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں میں ملوث ملزم تہور رانا کی ہندوستان کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مئی 2023ء میں ایک امریکی ضلعی عدالت نے رانا کی حوالگی کا حکم دیا تھا، تاہم رانا نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مختلف وفاقی عدالتوں میں قانونی جنگ لڑی اور ناکام رہا۔
View more
Thu, 23 Jan 2025 10:45:08
کاسٹک جھیل کے شمال میں لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں ایک نئی آگ بھڑک اٹھی، جس نے چند ہی گھنٹوں میں 8,000 ایکڑ (3,200 ہیکٹر) سے زائد رقبے کو لپیٹ میں لے لیا۔ تیز سانتا اینا ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس سے حالات مزید خطرناک ہو رہے ہیں۔
View more
Wed, 22 Jan 2025 17:32:55
ترکی کے شمال مغربی صوبے بولُو کے مشہور سیاحتی مقام کارتلکایا اسکی ریزورٹ کے ایک 12 منزلہ ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 76 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ ہوٹل میں حادثے کے وقت 234 افراد موجود تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 45 ہلاک شدگان کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ باقی کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
View more
Tue, 21 Jan 2025 17:26:15
نائیجیریا کے شمالی وسطی علاقے میں چند روز قبل گیسولین ٹینکر کے دھماکے نے خوفناک تباہی مچائی تھی، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حادثے میں کئی لوگ بری طرح زخمی ہوئے تھے، جن میں سے بعض نے بعد میں دم توڑ دیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 98 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ متعدد زخمی اب بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy