Sun, 30 Apr 2023 21:42:55
سروور نگری نینی تال میں واقع اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی منتقلی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اتوار کو اس کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کی منتقلی کے لیے مرکزی حکومت سے فنڈز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 30 Apr 2023 21:38:20
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کرناٹک کے خانہ پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ بی جے پی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کرناٹک سے 1.50 لاکھ کروڑ روپے لوٹ لئے ہیں۔ یہ لوٹ مار اور جھوٹ کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم سے کرناٹک میں 100 ایمس اسپتال، 30,000 بچوں کے لیے اسمارٹ کلاس روم اور 30 لاکھ غریبوں کے لیے گھر بنائے جا سکتے تھے۔
View more
Sun, 30 Apr 2023 21:31:41
بی جے پی کو ایسی سیاسی جماعت قرار دیا جاتا ہے جو انتخابات میں مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارنے سے گریز کرتی ہے لیکن اس مرتبہ زعفرانی جماعت نے اس خیال کے برعکس کام کرتے ہوئے مسلمانوں کو بھرپور مواقع فراہم کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے یوپی بلدیاتی انتخابات میں 391 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔
View more
Sun, 30 Apr 2023 20:49:35
کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئےکانگریس، بی جے پی اور جے ڈی ایس کی طرف سے انتخابی تشہیر زوروں پر جاری ہیں، ایسے میں کانگریس س جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی نے اتوار کے دن ضلع باگلکوٹ کے جمکھنڈی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی کے گالیوں والے بیان پر آڑے ہاتھ لیا اور کہا کہ پبلک لائف(عوامی زندگی) میں رہنے والوں کو گالیاں سننی ہی پڑتی ہیں، لیکن میرا بھائی راہول گاندھ
View more
Sun, 30 Apr 2023 13:29:36
اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے درمیان انتخابی مہم تیز ہوتی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بی جے پی کی مہم کی کمان سنبھال لی ہے۔ دوسری طرف سماج وادی پارٹی نے ہر ضلع میں اپنے لیڈروں کو متحرک کر دیا ہے۔ دریں اثنا، بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے زیادہ تعداد میں میئر عہدے پر مسلم امیداروں کو میدان میں اتارنے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔
View more
Sun, 30 Apr 2023 13:26:01
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں سے ملاقات کی اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور کھلاڑیوں کی حمایت کریں۔
View more
Sun, 30 Apr 2023 13:08:44
مہاراشٹر کے لاتور میں گاؤ رکھشکوں کی جانب سے ایک مسلمان ڈرائیور کو سر پر ٹوپی پہن کر گائے کے سامنے جھکنے پر مجبور کیا گیا
View more
Sun, 30 Apr 2023 12:56:41
یوپی کے سینئر ایس پی لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان نے ان کے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اعظم یوپی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے رام پور میں پارٹی کے امیدوار کے لیے مہم چلا رہے تھے۔ اس دوران اس نے کہا کہ عتیق اور اشرف کی طرح اسے بھی قتل کیا جا سکتا ہے۔پولیس حراست میں عتیق احمد اور ان کے بھائی کے قتل کے بعد ریاست میں خوف کا ماحول ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں یوگی حکومت سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
View more
Sun, 30 Apr 2023 12:50:50
گجرات ہائی کورٹ نے ہفتہ کو کہا کہ ہتک عزتی کے معاملہ میں کانگریس لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی اپیل پر 2 مئی کو سماعت شروع کرے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy