Sun, 30 Apr 2023 11:49:54
کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر ڈی کے شیوکمار نے آج کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کانگریس کیلئے 2024 والے لوک سبھا انتخابات کے دروازے کھل جائیں گے۔
View more
Sun, 30 Apr 2023 11:41:34
سید سعادت اللہ حسینی کو دوبارہ جماعت اسلامی ہند کا امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔162 مرکزی مجلس نمائندگان جن میں 36 خواتین شامل تھیں، نے 26 اپریل سے 29 اپریل 2023 تک جماعت کے مرکز، نئی دہلی میں باہمی صلاح و مشورہ، گفت و شنید اور مباحثے کے بعد انہیں اپریل 2023 سے مارچ 2027 تک چار سالہ مدت کے لئے امیر جماعت اسلامی ہند منتخب کیا۔
View more
Sun, 30 Apr 2023 11:32:48
اسمبلی الیکشن کے ماحول میں امن و قانون کی فضا بنائے رکھنے کے لئے ریاست بھر میں پولیس کی طرف سے جو چوکسی برتی جا رہی ہے اسی کے تحت کارروائی کے دوران کارکلا میں دھماکہ خیز مادہ منتقل کرنے کی کوشش کرنے والے تین ملزمین کو گرفتار کیا گیا ۔
View more
Sun, 30 Apr 2023 11:27:33
ڈانڈیلی کے ڈی ایف اے میدان میں کانگریسی امیدوار اور سابق وزیر آر وی دیشپانڈے کی انتخابی تشہیر کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا بی جے پی کی ریاستی حکومت نے عوامی املاک کی جو لوٹ مچائی ہے اس رقم سے سڑکیں ، اسپتال اور تعلیمی اداروں کے قیام جیسے ترقیاتی کام انجام دے سکتی تھی ۔
View more
Sat, 29 Apr 2023 13:23:57
بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقہ میں انتخابی بخار تیز ہوتا جا رہا ہے اور تینوں اہم سیاسی پارٹیوں کے امیدوار اپنی تشہیری مہم کو منصوبہ بند طریقے سے چلا رہے ہیں ۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی امیدوار سنیل نائک اور کانگریسی امیدوار منکال وئیدیا ایک دوسرے کو شکست دینے کے لئے شطرنجی چالیں چلنے میں پوری طرح مصروف ہوگئے ہیں ۔
View more
Sat, 29 Apr 2023 13:19:16
انتخابی ماحول میں دستاویزی ثبوت کے بغیر رقم منتقل کرنے کی کوشش کے خلاف الیکٹورل افسران اور پولیس نے چھاپہ ماری کی اور ایک آٹو رکشہ میں شیموگہ سے کمٹہ کی طرف لائے جا رہے 93.5 لاکھ روپے ضبط کر لیے ہیں ۔ عوام کے اندر اس بات کا بڑا چرچا ہو رہا ہے اور یہ رقم کس سیاسی پارٹی کے امیدوار کی تھی اس پر اندازے لگانے کا کام جاری ہے ۔
View more
Sat, 29 Apr 2023 13:15:42
آرتی بیل کراس کے پاس ایک پرائیویٹ بس اور انووا کار کے درمیان خطرناک تصادم ہوا ، لیکن خوش قسمتی سے 40 سے زائد مسافر بغیر کسی جانی نقصان کے بال بال بچ گئے ۔
View more
Sat, 29 Apr 2023 11:56:30
سائبر کرائم کے معاملے دن بہ دن بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ ہریانہ میں بھی دھوکہ دہی کے کئی معاملات سامنے آ چکے ہیں۔ اس پر لگام لگانے کی کوششوں کے تحت ہریانہ کے نوح ضلع میں ہریانہ پولیس نے ایک بڑی مہم چلا کر زبردست کارروائی کی ہے۔ اس مہم میں 5000 سے زیادہ پولیس اہلکاروں اور افسران کی الگ الگ ٹیموں نے جمعرات کی دیر شب ایک ساتھ نوح ضلع کے 14 گاؤں میں 300 مقامات پر چھاپہ ماری کی جو کہ تقریباً 24 گھنٹے تک
View more
Sat, 29 Apr 2023 11:48:49
مہاراشٹر کے پالگھر لنچنگ معاملے کی جانچ سی بی آئی کے سپرد کرنے کا فیصلہ لے لیا گیا ہے۔ 2020 میں دِل دہلا دینے والے دو سادھوؤں اور ایک ڈرائیور کے قتل معاملہ میں مہاراشٹر حکومت نے سپریم کورٹ کو سبھی جانکاریاں فراہم کیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy