Wed, 03 May 2023 11:37:22
کوکاڈا گاوں کے سرکاری اسکول سے بیٹریوں کی چوری کے معاملے کی تحقیق کے دوران پولیس نے مختلف سرکاری اسکولوں سے چرائی گئیں بیٹریوں سمیت دیگر ساز و سامان ضبط کیا ہے جس کی مالیت کا اندازہ تقریباً 3 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ اس ضمن میں چار ملزمین کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت رکشیت ڈی (24 سال)، تھیرتھیش (29 سال)، یجنیش (30 سال) اور روہیت (23 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Wed, 03 May 2023 11:31:31
بجرنگ دل کی غیر اخلاقی پولیس گیری کے تازہ واقعہ میں ایک مسلم طالب علم پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ کالج میں اپنے ساتھ پڑھنے والی ایک ہندو طالبہ کے ساتھ بات چیت کرتا ہوا پایا گیا ۔ حملہ میں زخمی ہوئے طالب علم فارس (18 سال) کو علاج کے لئے پتور سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
View more
Tue, 02 May 2023 22:19:20
بہار میں بے روزگار نوجوانوں کو نتیش حکومت نے بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ ٹیچر بھرتی کا انتظار کر رہے لوگوں کے لیے یہ خبر بے حد خوش آئند ہے کہ 1 لاکھ 78 ہزار ٹیچر بحالی پر کابینہ کی مہر لگ گئی ہے۔ یہ جانکاری بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ دی ہے۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی ٹیچر بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہو سکتا ہے۔
View more
Tue, 02 May 2023 22:16:31
گجرات ہائی کورٹ نے منگل کے روز مودی سرنیم (کنیت) والے راہل گاندھی کے بیان پر ذیلی عدالت کے ذریعہ سنائی گئی سزا کے خلاف عرضی پر سماعت کی۔
View more
Tue, 02 May 2023 22:14:10
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان نے پیر کو پولیس کو خبردار کیا کہ ریاست میں اگلی بار سماجوادی پارٹی (ایس پی) کی حکومت آئے گی۔ اعظم نے کہا ’’جلد توے سے روٹی پلٹ جائے گی۔ جن پولیس والوں نے آپ کے گھروں کے دروازے توڑنے ہیں اور جنہوں نے آپ کو ٹھوکریں ماری ہیں، وہی اسی بوٹ پر کھڑے ہو کر آپ کو سلیوٹ (سلام) کریں گے۔‘‘
View more
Tue, 02 May 2023 22:11:02
) این سی پی کے صدر شرد پوار نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ وہ این سی پی صدر کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ 82 سالہ مراٹھا لیڈر شرد پوار نے جیسے ہی یہ اعلان کیا ان کے حامیوں نے نعرے بازی شروع کرتے ہوئے ان سے استعفی نہ دینے کا مطالبہ کیا۔
View more
Tue, 02 May 2023 22:08:11
) سپریم کورٹ بلقیس بانو کیس کے 11 مجرموں کی رہائی کے خلاف دائر عرضی پر آج سماعت کرے گی۔ سماعت کے دوران آج گجرات حکومت کو وہ دستاویزات پیش کرنے ہیں، جن کی بنیاد پر اس سنگین معاملے کے مجرموں کو رہا کیا گیا تھا۔
View more
Tue, 02 May 2023 21:58:51
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا، کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے بنگلورو میں کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کا منشور جاری کیا۔
View more