Fri, 05 May 2023 21:27:01
دہلی کے جنتر منتر پر پہلوانوں کا دھرنا جاری ہے۔ جنسی ہراسانی کے ملزم ڈبلیو ایف آئی (ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا) کے سربراہ اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتار کے مطالبہ پر پہلوان بضد ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک برج بھوشن سنگھ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، وہ جنتر منتر سے واپس نہیں لوٹیں گے۔
View more
Fri, 05 May 2023 21:23:35
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پیی) کی کمیٹی نے شرد پوار کا استعفی نامنظور کر دیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈر پرفل پٹیل نے یہ اطلاع دی۔
View more
Fri, 05 May 2023 21:20:02
شمال مشرقی ریاست منی پور کے حالات کو لے کر بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ہندوستانی فوج نے جمعہ کو کہا کہ منی پور کی صورتحال کو تمام فریقین کی طرف سے مربوط کارروائی کے ذریعے قابو میں لایا گیا ہے۔ فوج نے کہا کہ متاثرہ علاقوں سے تمام برادریوں کے شہریوں کا انخلاء رات بھر جاری رہا اور چورا چند پور اور دیگر حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔
View more
Fri, 05 May 2023 21:11:11
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے سات ممالک میں ویزا اسٹیکروں کی جگہ الیکٹرانک ویزے متعارف کرانے کااعلان کیا ہے۔ وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، فلپائن اور انڈونیشیا میں مملکت کے سفارتی مشنوں میں یکم مئی سے کیوآرکوڈ کے ساتھ ای ویزا کے استعمال کا نیا اقدام نافذالعمل ہوچکا ہے۔
View more
Fri, 05 May 2023 21:01:21
جموں و کشمیر کے راجوری میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے دوران فوج کے پانچ جوان شہید ہو گئے جبکہ ایک زخمی جوان کا علاج جاری ہے۔
View more
Fri, 05 May 2023 20:48:50
ایسو سی ایشن فار پروٹیکشن آف سوِل رائٹس (اے پی سی آر) کی قانونی جد وجہد کی وجہ سے مدھیہ پردیش کے کھنڈوا فسادات میں سزا یافتہ 28 ملزمین کو ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل ہوئی۔
View more
Thu, 04 May 2023 21:42:45
منی پور میں تشدد کو دیکھتے ہوئے حکومت نے سخت قدم اٹھایا ہے۔ تازہ ترین خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔
View more
Thu, 04 May 2023 21:38:37
کیرالہ میں کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کو لیفٹ حکومت کے ’کے-فان پروجیکٹ‘ پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ’اے آئی کیمرہ پروجیکٹ‘ سے بھی بڑا گھوٹالہ ہے۔ کیرالہ فائبر آپٹک نیٹورک (کے-فان) پروجیکٹ 2017 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس پروجیکٹ کے تحت وزیر اعلیٰ نے 30 ہزار سرکاری دفاتر کے علاوہ 20 لاکھ گھروں میں مفت انٹرنیٹ کا وعدہ کیا تھا۔
View more
Thu, 04 May 2023 21:34:50
دہلی میں جمعرات کی صبح کہراہ چھایا رہا اور کم از کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری سیلسیس پر ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے نو درجے کم ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے یہ اطلاع دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy