Wed, 10 May 2023 23:28:20
دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو حکم دیا کہ2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے دوران جن پانچ لوگوں کو وندے ماترم گانے پر مجبور کیا گیا تھا، ان میں سے ایک کا بیان سی آر پی سی کی دفعہ164کے تحت متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے ایک ہفتے کے اندر درج کیا جائے۔ جسٹس انوپ جے رام بھمبھانی نے کہا کہ محمد وسیم جو کہ واقعے کے وقت نابالغ تھا، کو مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش کیا جائے۔
View more
Wed, 10 May 2023 23:23:27
اترپردیش کے مظفر نگر میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے والے ملزمان کو مجرم قرار دیا۔ عدالت نے 2013 میں ضلع میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے والے دو ملزمان کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے 20 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔
View more
Wed, 10 May 2023 23:19:35
شمال وسطی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی میں اچانک اضافہ ہوا ہے جب کہ جنوبی ریاستوں میں بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اوڈیشہ سمیت 10 ریاستوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ 17 ریاستوں میں درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ہوگا۔
View more
Wed, 10 May 2023 22:54:19
کانگریس لیڈر سدارامیا نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ سے قبل ان کی پارٹی 150 سیٹیں جیت لے گی سدارامیا نے پولنگ کے دن 'کنڑا کارڈ' کھیلتے ہوئے ہندی میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا اور صحافیوں سے کہا کہ آپ ہندی سے نہیں بلکہ انگریزی یا کنڑا میں سوال پوچھے۔
View more
Wed, 10 May 2023 22:21:09
کرناٹک میں 224 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا عمل ختم ہو گیا۔ الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم کو سیل کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ تمام امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہو گئی ہے۔
View more
Wed, 10 May 2023 22:13:28
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی ہدایات کے بعد اتراکھنڈ میں سرکاری زمین پر غیر قانونی مذہبی تعمیر کے معاملے میں انتظامیہ نے لگاتار کارروائی انجام دی ہے۔ یہ کارروائی محکمہ جنگلات کی جانب سے کی گئی۔
View more
Wed, 10 May 2023 22:07:25
سپریم کورٹ نے 2002 میں بلقیس بانو کے اجتماعی عصمت دری اور اس کے کنبے کے افراد کے قتل کے 11 قصورواروں کو دی گئی چھوٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے بعد گجراتی اور انگریزی سمیت مقامی اخبارات میں مجرموں کے نوٹس شائع کرنے کی منگل کو ہدایت دی۔
View more
Wed, 10 May 2023 21:57:12
کرناٹک میں 224 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے۔ اس کے ساتھ ہی ٹی وی چینلز پر ایگزٹ پول پیش کیے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بی جے پی کو سب سے بڑا جھٹکا انڈیا ٹوڈے-ایکسس مائی انڈیا کے ایگزٹ پول نے دیا ہے، کیونکہ اس نے پارٹی کو محض 62 سے 80 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کانگریس کو انڈیا ٹوڈے-ایکسس مائی انڈیا نے 122 سے 140 سیٹیں ملنے کی امید ظاہر کی ہے۔
View more
Wed, 10 May 2023 21:44:22
کرناٹک میں 224 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے۔ اس درمیان ایک خاتون ووٹر کی شکایت کے بعد ایک پولنگ افسر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ افسر نے ووٹنگ کے عمل میں اس کی مدد کی، لیکن ووٹ بی جے پی کے حق میں ڈلوا دیا جو وہ نہیں چاہتی تھی۔ یہ معاملہ کلبرگی ضلع کے چتپور انتخابی حلقہ کے ایک پولنگ سنٹر پر پیش آیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy