Tue, 09 May 2023 11:31:23
سپریم کورٹ نے پیر کو منی پور تشدد کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لوگوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کہا کہ یہ ایک انسانی بحران ہے۔ بے گھر افراد کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ امدادی کیمپوں میں ضروری چیزوں جیسے ادویات اور کھانے پینے کا انتظام ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاست میں مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں
View more
Mon, 08 May 2023 23:44:37
کرناٹک میں 10 مئی کو اسمبلی انتخاب ہونا ہے۔ اس درمیان انتخابی کمیشن نے پرنٹ میڈیا کے لیے جاری کیے جانے والے اشتہارات سے متعلق ایک اہم ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی پارٹی یا امیدوار انتخاب کے دن اور ایک دن پہلے میڈیا سرٹیفکیشن اور نگرانی کمیٹی (ایم سی ایم سی) سے منظوری کے بغیر پرنٹ میڈیا میں کوئی اشتہار شائع نہیں کرا سکتا ہے۔ کسی کو بھی اشتہ
View more
Mon, 08 May 2023 23:35:10
اتراکھنڈ کانگریس نے کرناٹک اسمبلی انتخاب میں چنتاپور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار منی کانت راٹھوڑ کے خلاف دہرادون کی کوتوالی میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔ الزام ہے کہ راٹھوڑ کی طرف سے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، ان کی بیوی اور پورے کنبہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
View more
Mon, 08 May 2023 23:26:11
کرناٹک میں 10 مئی کو اسمبلی انتخاب ہونا ہے۔ آج انتخابی تشہیر کا آخری دن ہے۔ سبھی پارٹیاں آج اپنے امیدواروں کے حق میں انتخابی تشہیر کرتے ہوئے پورا زور لگا رہی ہیں۔
View more
Mon, 08 May 2023 23:17:27
گردابی طوفان ’موچا‘ کو لے کر آئی ایم ڈی انتہائی محتاط ہے۔ محکمہ موسمیات نے مغربی بنگال، اڈیشہ اور آندھرا پردیش میں آئندہ تین دن بھاری بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اڈیشہ اور مغربی بنگال کے سبھی ضلعوں میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 08 May 2023 22:35:28
دہلی میں اپنے مطالبات کو لے کر مظاہرہ کر رہے پہلوانوں کی حمایت میں اب کسان جنتر منتر پہنچ گئے ہیں۔ کسان مظاہرین کو روکنے کے لیے دہلی پولیس نے بریکیڈنگ کی تھی لیکن کسانوں نے بریکیڈنگ ہٹا دیے اور جنتر منتر پر مظاہرہ کی جگہ تک پہنچ گئے۔ بزرگوں کے ساتھ بڑی تعداد میں کسان دہلی پہنچے ہیں۔
View more
Mon, 08 May 2023 22:31:06
کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران بہت زیادہ بیان بازی ہو رہی ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں انتخابی مہم کے دوران 'مذہبی' نعرے لگائے ۔
View more
Mon, 08 May 2023 22:24:53
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر بسوراج بومئی اپنے قلعہ شگاؤں میں سہ رخی مقابلے میں پھنس گئے ہیں۔
View more
Mon, 08 May 2023 21:10:25
ہوناور کاسرکوڈ کے ٹونکا سمندر میں تیز ہواوں کی وجہ سے ماہی گیر کشتی غرقاب ہوگئی جس میں موجود 14 مچھیروں کو مقامی لوگوں کی مدد سے بحفاظت بچا لیا گیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy