Fri, 12 May 2023 16:51:04
کل رات بھاری برسات اور تیز ہواوں کے درمیان مجورو مسجد کے قریب ایک بہت بڑا درخت زمین سے اکھڑ کر دو چلتے رکشہ پر گر پڑا جس کی وجہ سے رکشہ میں سفر کر رہے دو مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔
View more
Fri, 12 May 2023 00:11:34
آسام میں مقیم ایک سماجی کارکن اور ایک این جی او کے عہدیدار کے ذریعہ سابق چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کیس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے تناظر میں ان کی سوانح عمری میں کچھ غلط باتیں کہی گئی ہیں۔ ابھیجیت شرما نے سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
View more
Fri, 12 May 2023 00:02:44
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار لگاتار مختلف ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ بی جے پی مخالف پارٹیوں کے سربراہان سے ملاقات کر آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کی تیاریوں میں پوری طرح سرگرم ہیں۔
View more
Thu, 11 May 2023 23:58:13
سپریم کورٹ نے آج اپنے ایک فیصلہ میں دہلی حکومت کے سامنے لیفٹیننٹ گورنر کی قوت کو کم تر ٹھہراتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور ایل جی کے درمیان جاری اختیارات کی لڑائی کا خاتمہ کر دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار کا رد عمل سامنے آیا ہے۔
View more
Thu, 11 May 2023 23:54:37
ہریانہ کانگریس کے تمام ارکان اسمبلی نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف انصاف کے لیے دہلی کے جنتر منتر پر بیٹھے پہلوانوں کی حمایت میں بڑا فیصلہ لیا ہے۔
View more
Thu, 11 May 2023 23:50:53
مختلف پول سروے میں بی جے پی کو کم سیٹیں ملنے کی پیشن گوئیوں کے بعد ریاست میں ایک خبر وائرل ہوگئی کہ دوسری پارٹیوں کے بعض کامیاب اُمیدواروں کو خریدنے کے لئے ضلع اُترکنڑا کے ڈانڈیلی میں بی جے پی کی طرف سے ایک ریسارٹ بُک کیا گیا ہے اور بی جے پی کو واضح اکثریت نہ ملنے کی صورت میں حکومت بنانے کے لئے درکار ارکان اسمبلی کو خریدنے کے لئے ابھی سے پلاننگ شروع ہوگئی ہے۔
View more
Thu, 11 May 2023 23:49:55
سپریم کورٹ کے ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے دھڑے سے متعلق فیصلے کے بعد شیوسینا لیڈران سنجے راوت اور پرینکا چترویدی نے کہا کہ وزیر اعلی ایکناتھ شندے کو اخلاقی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
View more
Thu, 11 May 2023 23:46:43
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کی ترقی کی رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی۔ اروند کیجریوال نے آج دہلی حکومت بمقابلہ مرکز پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹوئٹ کیا کہ "دہلی کے لوگوں کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے میرے دل کی گہرائیوں سے سپریم کورٹ کا شکریہ۔ اس فیصلے سے دہلی کی ترقی کی رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی۔ جمہوریت کی جیت ہوئی۔‘‘
View more